شعب الایمان — حدیث نمبر 9888
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ إِنَّهُمَا يُسْمِعَانِ مَنْ عَلَى الْأَرْضِ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ ، فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى ، وَلَا آبَتِ الشَّمْسُ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا ، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا " .سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی سورج ایسا طلوع نہیں ہوتا مگر اس کے دونوں کناروں پر دو فرشتے مقرر کیے جاتے ہیں جو (اس طرح) پکارتے ہیں کہ جن و انس کے سوا زمین پر رہنے والے سب انہیں سنتے ہیں: اے لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، کیونکہ جو تھوڑا ہو اور کافی ہو جائے وہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور (اللہ سے) غافل کر دے۔ اور کوئی سورج ایسا غروب نہیں ہوتا مگر اس کے دونوں کناروں پر دو فرشتے مقرر کیے جاتے ہیں جو پکارتے ہیں: «اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا» ”اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدلہ عطا فرما اور روک رکھنے والے کو تباہی دے۔““
• خليد بن عبد الله العصري هو أبو سليمان البصري صدوق يرسل.