شعب الایمان — حدیث نمبر 9887
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْهَبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ التَّمِيمِيِّ الْعَبْشَمِيِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يُوشِكُ أَنْ تَدَاعَى عَلَيْكُمُ الْأُمَمُ كَمَا تَدَاعَى الْقَوْمُ عَلَى قَصْعَتِهِمْ " قَالَ قِيلَ : مِنْ قِلَّةٍ ؟ ، قَالَ : " لَا ، وَلَكِنَّهُ غُثَاءٌ كَغُثَاءِ السَّيْلِ يُجْعَلُ الْوَهْنُ فِي قُلُوبِكُمْ ، وَيُنْزَعُ الرُّعْبُ مِنْ قُلُوبِ عَدُوِّكُمْ بِحُبِّكُمُ الدُّنْيَا وَكَرَاهِيَتِكُمُ الْمَوْتَ " .
هَكَذَا رُوِيَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَوْقُوفًا .
وَقَدْ رُوِينَاهُ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْفُوعًا .نبی ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قریب ہے کہ دوسری قومیں تم پر چڑھ دوڑنے کے لیے ایک دوسرے کو یوں بلائیں گی جیسے کھانے والے اپنے کھانے کے پیالے پر ایک دوسرے کو بلاتے ہیں۔“ ان سے پوچھا گیا: ”کیا ایسا تعداد کی کمی کی وجہ سے ہو گا؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم (تعداد میں بہت ہو گے مگر) سیلاب کے جھاگ اور خس و خاشاک کی طرح ہو گے۔ تمہارے دلوں میں کمزوری ڈال دی جائے گی اور تمہارے دشمن کے دلوں سے تمہارا رعب نکال دیا جائے گا، اس سبب سے کہ تم دنیا سے محبت کرو گے اور موت کو ناپسند کرو گے۔“
اس سند کے ساتھ یہ روایت اسی طرح موقوفاً مروی ہے۔
اور ہم نے اسے ایک دوسری سند سے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ سے مرفوعاً بھی روایت کیا ہے۔
• أبو داود هو سليمان بن داود بن الجارود الطيالسيي.
• أبو الأشهب هو جعفر بن حبان السعدي العطاردي البصري
• عمرو بن عبيد التميمي من أهل الشام. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ١٧٩) وقال: روى عن ثوبان روى عنه أبو الأشهب. وله ترجمة في "الجرح والتعديل" (٦/ ٢٤٧) "التاريخ الكبير" (٣/ ٢ / ٣٥٣).