شعب الایمان — حدیث نمبر 9878

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9878
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ إِمْلَاءً، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شُمَيْلَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَلَمَةَ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِحْصَنٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصْبَحَ آمِنًا فِي سِرْبِهِ ، مُعَافًى فِي جَسَدِهِ ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا " .
هَذَا أَصَحُّ مَا رُوِيَ فِي هَذَا الْبَابِ وَقَدْ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي غَيْرِ الْجَامِعِ عَنْ بِشْرِ بْنِ مَرْحُومٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي شُمَيْلَةَ الْأَنْصَارِيِّ الْقِبَائِيِّ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ يَقُلْ : عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَلَمَةَ ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ أَبُو عِيسَى .
ترجمہ

سیدنا عبیداللہ بن محصن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اس حال میں صبح کی کہ وہ اپنے ٹھکانے میں پر امن ہو، اپنے جسم میں تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کی خوراک موجود ہو تو گویا اس کے لیے ساری دنیا سمیٹ دی گئی۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس باب میں جو کچھ روایت کیا گیا ہے اس میں یہ سب سے زیادہ صحیح ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی اسے ”الجامع“ کے علاوہ (اپنی دوسری کتاب میں) بشر بن مرحوم سے، انہوں نے مروان بن معاویہ سے، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی شمیلہ انصاری قبائی سے، انہوں نے سلمہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے ذکر کیا ہے، اور انہوں نے ”عن أبيه عن سلمة“ (یعنی سلمہ کے والد سے، پھر سلمہ سے) نہیں کہا۔ اسی طرح ابو عیسیٰ (امام ترمذی رحمہ اللہ) نے بھی کہا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9878
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10362
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (4141) (سنن الترمذي 2346) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (5191) (سنن الترمذي 2346) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 10) . »
«أخرجه الترمذي فى (الزهد) 4/ 574، وابن الأثير فى (أسد الغابة) 3/ 530، وابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1387 رقم 4141، والبيهقي فى (الأربعين الصغرى) ص 87 رقم 79»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2346 | سنن ابن ماجه: 4141 | مسند الحميدي: 443 | رياض الصالحين: 510
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن أبي شميلة هو الأنصاري المدني القبائي، مقبول، من السابعة (بخ صد ت ق).
• وأبوه أبوشميلة الأنصاري لم أعرفه وهذا زيادة في السند كما بينه المؤلف في "الأربعين" سلمة ابن عبيد الله بن محصن الأنصاري الخطمي المدني، مجهول، من الرابعة (بخ ت ق).
• وأبوه هو عبيد الله بن محصن ويقال عبد الله الأنصاري. قال ابن حبان: له صحبة، وقال ابن السكن: يقال له صحبة وفي إسناده نظر. وقال ابن الأثير: رأى النبي صلى الله عليه وسلم، وقال الحافظ: مختلف في صحبته له حديث واحد، وقال أبو عمر: منهم من يجعل حديثه مرسلًا وأكثرهم يصحح صحبته فيجعل حديثه مسندًا. راجع "الإصابة" (٢/ ٤٣٢) "أسد الغابة" (٣/ ٥٣٠) "الثقات" (٣/ ٢٤٨) الاستيعاب (٢/ ٤٢٧).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2346 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زہد و قناعت سے متعلق ایک اور باب۔`
عبیداللہ بن محصن خطمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے جس نے بھی صبح کی اس حال میں کہ وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو اور دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2346]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ امن وصحت کے ساتھ ایک دن کی روزی والی زندگی دولت کے انبار والی اس زندگی سے کہیں بہترہے جو امن وصحت والی نہ ہو، گویا انسان کو مال ودولت کے پیچھے زیادہ نہیں بھاگناچاہئے بلکہ صبروقناعت کا راستہ اختیارکرنا چاہئے کیونکہ امن وسکون اور راحت وآسائش اسی میں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2346 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4141 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قناعت کا بیان۔`
عبیداللہ بن محصن انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا جسم صحیح سلامت ہو، اس کی جان امن و امان میں ہو اور اس دن کا کھانا بھی اس کے پاس ہو تو گویا اس کے لیے دنیا اکٹھی ہو گئی۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4141]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
جسے کوئی بیماری اور خوف نہ ہو اور دن بھر کی ضرورت کا سامان موجود ہو تو یہ بہت بڑی نعمت ہے۔

(2)
ہم زیادہ کی خواہش میں ان نعمتوں کی طرف توجہ نہیں کرتے جو ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دل میں شکر کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا۔

(3)
جس شخص کے پاس ایک دن کی ضروریات موجود ہیں اسے اس دن کا شکر ادا کرنا چاہیے اور یہ امید رکھنی چاہیے کہ جب کل کا دن آئے گا تو اللہ تعالی اس کی ضروریات بھی مہیا فرما دے گا۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4141 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 443 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
443- سلمہ بن عبید اللہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ وہ خوشحال ہو، جسمانی طور پر تندرست ہو، اس کے پاس اس دن کی خوراک موجود ہو تو، گویا اس کے لئے دنیا کو سمیٹ دیا گیا ہے۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:443]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ صحت و عافیت اور ایک دن کے کھانے کے سامان کا گھر میں ہونا ایسے ہی ہے جیسے پوری دنیا اس کے پاس ہے، سبحان اللہ۔ حدیث میں قناعت کا زبردست بیان ہے، اور ناشکری کرنے والوں کے لیے اس میں بہت بڑی نصیحت ہے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 443 سے ماخوذ ہے۔