شعب الایمان — حدیث نمبر 9762
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَسْعُودٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ،
وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ إِمْلَاءً قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ إِمْلَاءً عَلَيْنَا مِنْ حِفْظِهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَسُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ ، وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ " .
لَفْظُ حَدِيثِهِمَا سَوَاءٌ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ .
وَفِي رِوَايَةِ الْفَقِيهِ ، قَالَ : عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ . سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت تم میں سے کسی کے لیے اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے، اور جہنم بھی اسی طرح (قریب) ہے۔“
ان دونوں (راویوں) کی حدیث کے الفاظ یکساں ہیں۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابو حذیفہ سے روایت کیا ہے۔
اور فقیہ (ابوطاہر) کی روایت میں یوں ہے کہ انہوں نے کہا: شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔
• أبو حامد بن بلال هو أحمد بن محمد بن يحيى بن بلال النيسابوري.
• إبراهيم بن مسعود هو ابن عبد الحميد الهمداني أبو محمد القرشي ابن أخي سندول، قال ابن أبي حاتم: صدوق. راجع "الجرح والتعديل" (٢/ ١٤٠) "سير أعلام النبلاء" (١٢/ ٥٢٩).
• أبو حامد بن الشرقي هو أحمد بن محمد بن الحسن النيسابوري.
• أبو بكر بن إسحاق هو أحمد بن إسحاق بن أيوب.
• محمد بن غالب هو ابن حرب الضبي المعروف بتمتام.
• أبو حذيفة هو النهدي موسى بن مسعود.
• سفيان هو الثوري الإمام الفقيه.
• منصور هو ابن المعتمر السلمي.
• أبو وائل هو شقيق بن سلمة.
تشریح، فوائد و مسائل
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت جنت کی طرف لے جاتی ہے اور اس کی نافرمانی جہنم کے قریب کرتی ہے۔
بعض اوقات جنت اور دوزخ کا حصول معمولی چیزوں سے ہوتا ہے، اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ معمولی سی اطاعت کو حقیر نہ سمجھے اور اس کے بجا لانے میں سستی نہ کرے، اسی طرح معمولی سی نافرمانی کو ہلکا اور تھوڑا سا خیال نہ کرے اور اس سے بے پروا نہ ہو، ممکن ہے کہ وہ معمولی شر اس کے جہنم میں جانے کا سبب بن جائے۔
جنت اور دوزخ کے قریب ہونے کا یہی مطلب ہے کہ ان کا حصول معمولی چیز کے کرنے یا معمولی چیز سے بچنے کی بنا پر ممکن ہے۔
(فتح الباري: 390/11)