ریاض الصالحین — حدیث نمبر 105
باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان
باب في المجاهدة
حدیث نمبر: 105
الحادي عشر: عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «الجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَالنَّارُ مِثلُ ذلِكَ». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت تم میں سے کسی کے اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے، اور جہنم بھی اسی طرح ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«شِرَاكِ نَعْلِهِ» : شراک جوتے کے تسموں میں سے ایک تسمہ ہے۔ (دلیل الفالحین 2/79)
الشراك: أحد سيور النعل. دليل الفالحين ٢/ ٧٩.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6488 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6488. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی تم سے زیادہ قریب ہے اور دوزخ بھی اسی طرح ہے۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:6488]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت جنت کی طرف لے جاتی ہے اور اس کی نافرمانی جہنم کے قریب کرتی ہے۔
بعض اوقات جنت اور دوزخ کا حصول معمولی چیزوں سے ہوتا ہے، اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ معمولی سی اطاعت کو حقیر نہ سمجھے اور اس کے بجا لانے میں سستی نہ کرے، اسی طرح معمولی سی نافرمانی کو ہلکا اور تھوڑا سا خیال نہ کرے اور اس سے بے پروا نہ ہو، ممکن ہے کہ وہ معمولی شر اس کے جہنم میں جانے کا سبب بن جائے۔
جنت اور دوزخ کے قریب ہونے کا یہی مطلب ہے کہ ان کا حصول معمولی چیز کے کرنے یا معمولی چیز سے بچنے کی بنا پر ممکن ہے۔
(فتح الباري: 390/11)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6488 سے ماخوذ ہے۔