حدیث نمبر: 9745
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السَّرَّاجُ ، حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَوَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أُمَّهِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ : عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ عِنْدَ الْكَرْبِ : "اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " .
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ فِي حَدِيثِهِ : عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي هِلَالٌ مَوْلَى عُمَرَ وَزَادَ فِي حَدِيثِهِ : "اللَّهُ اللَّهُ أَكْبَرُ ، رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " قَالَهَا مَرَّتَيْنِ .
وَقَالَ وَكِيعٌ مَرَّةً .
ترجمہ

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے چند کلمات سکھائے جو میں تکلیف و پریشانی کے وقت کہا کروں: «اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ”اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“
محمد بن بشر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے کہا: مجھے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہلال رحمہ اللہ نے بیان کیا، اور انہوں نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: «اللَّهُ اللَّهُ أَكْبَرُ، رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ”اللہ، اللہ سب سے بڑا ہے، میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا؛ اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔“ انہوں نے یہ کلمات دو مرتبہ کہے۔
اور وکیع رحمہ اللہ نے (اس کے بجائے) ”ایک مرتبہ“ کہا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9745
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10225
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3882) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن ابن ماجه 3882) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 460) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 2/ 1277 رقم 3882، رقم 3882، وأحمد فى (مسنده) 6/ 369، والبخاري فى (التاريخ الكبير) 2/ 2/ 329»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1525 | سنن ابن ماجه: 3882 | شعب الإيمان: 9746
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو شعيب الحراني هو عبد الله بن الحسن بن أحمد بن أبي شعيب.
• محمد بن بشر هو العبدي الكوفي.
• عبد العزيز هو ابن عمر بن عبد العزيز، صدوق يخطئ.
• هلالى هو أبو طعمة مولى عمر بن عبد العزيز شامى، مقبولى، من الرابعة (د س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1525 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´توبہ و استغفار کا بیان۔`
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھاؤں جنہیں تم مصیبت کے وقت یا مصیبت میں کہا کرو «الله الله ربي لا أشرك به شيئًا» یعنی " اللہ ہی میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتی۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: ہلال، عمر بن عبدالعزیز کے غلام ہیں، اور ابن جعفر سے مراد عبداللہ بن جعفر ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1525]
1525. اردو حاشیہ: اس دعا میں راز یہ ہے کہ بندہ جس قدر اپنے خالق ومالک سے ربط وتعلق میں مضبوط ہوگا۔ اسی قدر دنیاوی پریشانیوں سے محفوظ رہے گا۔ اس سے کٹ کرنا ممکن ہے۔ کہ کوئی راحت و سکون پاسکے۔ اور جو عصیان کے باوجود اپنے آپ کو راحت میں سمجھتے ہیں۔ فریب خوردہ ہیں۔ در حقیقت اللہ نے انھیں مہلت دی ہوئی ہے۔ اور آخرت میں ان کےلئے کچھ نہیں ہے۔ ونسأل اللہ العافیة
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1525 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3882 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مصیبت کے وقت دعا کرنے کا بیان۔`
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھائے کہ میں سخت تکلیف کے وقت پڑھا کروں، (وہ کلمات یہ ہیں) «الله الله ربي لا أشرك به شيئا» " اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتی۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3882]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
پریشانی کے موقع پر الفاظ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں اللہ کی رحمت سے اُمید رکھتا ہوں۔
کہ وہی میری پریشانی دور کرے گا۔
شرک عام طور پر پریشانی کے موقع پر ہی کیا جاتا ہے۔
کہ اللہ کے بندوں سے مشکلات کے حل اور پریشانی دور کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
اور تصور کیا جاتا ہے کہ فوت شدہ بزرگ نذرانے لے کر ہماری حاجتیں پوری کردیں گے۔
لیکن ایک توحید پرست کی توحید کی شان بھی ایسے موقع پر ہی ظاہر ہوتی ہے۔
جب وہ سب کو چھوڑ کر صرف ایک اللہ کے آگےاپنی مصیبت اور تکلیف کا اظہار کرتا ہے۔
اور اسی سے فریاد رسی کی امید رکھتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3882 سے ماخوذ ہے۔