شعب الایمان — حدیث نمبر 9744
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ دَعْوَةٍ ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ قَالَ : فَاتَّبَعْتُهُ ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ ، فَقَالَ "أَبُو إِسْحَاقَ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : "مَهْ " أَوْ "فَمَهْ " فَقُلْتُ : ذَكَرَتَ أَوَّلَ دَعْوَةٍ ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَكَ ، فَقَالَ : "نَعَمْ دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذْ دَعَا فِي الظُّلُمَاتِ ( أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ) فَإِنَّهُ لَمْ يَدْعُ بِهَا عَبْدٌ فِي شَيْءٍ إِلَّا اسْتُجِيبَ لَهُ " .سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سب سے پہلی دعا کا ذکر فرمایا، پھر ایک دیہاتی آ گیا اور اس نے آپ ﷺ کو مشغول کر لیا۔ وہ کہتے ہیں: میں آپ ﷺ کے پیچھے چل پڑا تو آپ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”ابو اسحاق؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ یا فرمایا: ”پھر کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: آپ ﷺ نے سب سے پہلی دعا کا ذکر کیا، پھر ایک دیہاتی آ گیا اور اس نے آپ ﷺ کو مشغول کر دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، وہ ذوالنون (سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا ہے جب انہوں نے اندھیروں میں پکارا: «أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں سے تھا۔“ پس جو بندہ بھی کسی معاملے میں اس کے ساتھ دعا کرتا ہے اس کی دعا ضرور قبول کی جاتی ہے۔“
• أبو أحمد الزبيري هو محمد بن عبد الله بن الزبير بن عمر بن درهم الأسدي.
• يونس بن أبي إسحاق هو السبيعي الهمداني صدوق.