شعب الایمان — حدیث نمبر 971

باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔

الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى

حدیث نمبر: 971
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَغَوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَلَى رَجُلٍ يَعُودُهُ فَوَجَدَهُ فِي الْمَوْتِ ، فَقَالَ : " كَيْفَ تَجِدُكَ ؟ قَالَ : أَجِدُنِي أَخَافُ وَأَرْجُو ، قَالَ : " لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ مُؤْمِنٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ الَّذِي يَرْجُو مِنْهُ ، وَآمَنَهُ مِنَ الَّذِي يَخَافُ " .
كَذَا قَالَهُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، وَرَوَاهُ أَبُو رَبِيعَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ : " كَيْفَ تَجِدُكَ ؟ قَالَ : أَجِدُنِي رَاغِبًا رَاهِبًا قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَجْتَمِعَانِ لِأَحَدٍ عِنْدَ هَذَا الْمَوْضِعِ إِلَّا أَعْطَاهُ مَا رَجَا وَأَمَّنَهُ مِمَّا يَخَافُ " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے تو اسے حالتِ نزع میں پایا، آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ اس نے کہا: ”میں اپنے آپ کو (اللہ سے) ڈرتا بھی پاتا ہوں اور امید رکھتا بھی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دونوں چیزیں جس مومن کے دل میں جمع ہو جائیں، اللہ اسے وہ عطا فرما دیتا ہے جس کی وہ اس سے امید رکھتا ہے اور اسے اس چیز سے امن دے دیتا ہے جس سے وہ ڈرتا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جعفر بن سلیمان ضبعی رحمہ اللہ نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ ابو ربیعہ نے اسے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ثابت رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھا، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ اس نے کہا: ”میں اپنے آپ کو رغبت رکھنے والا بھی پاتا ہوں اور ڈرنے والا بھی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس موقع پر یہ دونوں چیزیں جس کے دل میں جمع ہو جائیں، اللہ اسے وہ عطا فرما دیتا ہے جس کی وہ امید رکھتا ہے اور اسے اس چیز سے امن دے دیتا ہے جس سے وہ ڈرتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 971
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1002
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 316) . »
«أخرجه أبو يعلى فى (مسنده) 6/ 142، وأبو يعلى 6/ 57 رقم 3353، وأبو نعيم فى (الحلية) 6/ 292، وأبو نعيم فى (أخبار أصبهان) 1/ 145، والبغوي فى (شرح السنة) 5/ 274»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن إسحاق البغوي سكن بغداد، وحدث عن أبي الوليد الطيالسي، وعبيد الله بن محمد بن عائشة روى عنه محمد بن أحمد بن يعقوب بن شيبة، وعبد الصمد بن علي الطستي وغيرهما وكان ثقة. راجع "تاريخ بغداد" (١/ ٢٤٢). وليس له في هذا الكتاب غير هذه الرواية.
• يحيى بن عبد الحميد هو الحماني ضعفوه.