شعب الایمان — حدیث نمبر 970

باب: ایمان کی شاخوں میں سے بارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے امید کا باب۔

الثاني عشر من شعب الإيمان باب في الرجاء من الله تعالى

حدیث نمبر: 970
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، دَخَلَ عَلَى شَابٍّ وَهُوَ فِي الْمَوْتِ فَقَالَ : " كَيْفَ تَجِدُكَ ؟ قَالَ : أَرْجُو اللَّهَ ، وَأَخَافُ ذُنُوبِي . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ عَبْدٍ فِي مِثْلِ هَذَا الْمَوْطِنِ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ مَا يَرْجُو وَآمَنَهُ مِمَّا يَخَافُ " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک نوجوان کے پاس تشریف لے گئے جو حالتِ نزع میں تھا، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: ”میں اللہ سے امید رکھتا ہوں اور اپنے گناہوں سے ڈرتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایسے موقع پر یہ دونوں چیزیں جس بندے کے دل میں جمع ہو جائیں، اللہ اسے وہ عطا فرما دیتا ہے جس کی وہ امید رکھتا ہے اور اسے اس چیز سے امن دے دیتا ہے جس سے وہ ڈرتا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثاني عشر من شعب الايمان باب في الرجاء من الله تعالى / حدیث: 970
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1001
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (4261) (سنن الترمذي 983) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1612) (سنن الترمذي 983) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف. لأجل الخضر بن أبان
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف. لأجل الخضر بن أبان (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 315) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 983، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4261، والضياء المقدسي فى (الأحاديث المختارة) برقم: 1587، والبزار فى (مسنده) برقم: 6874، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1456»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 983 | سنن ابن ماجه: 4261
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سيار بن حاتم العنزي صدوق. مر. وفي (ن) "شيبان بن حاتم".

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4261 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔`
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نوجوان کے پاس آئے جو مرض الموت میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: " تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو "؟ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی رحمت کی امید کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں سے ڈرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس بندے کے دل میں ایسے وقت میں یہ دونوں کیفیتیں جمع ہو جائیں، اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز دے گا جس کی وہ امید کرتا ہے، اور جس چیز سے ڈرتا ہے، اس سے محفوظ رکھے گا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4261]
اردو حاشہ:
فوائدو مسائل: (1)
بیمار آدمی کی عیادت کرنا اور اس خیریت دریافت کرنا مسنون ہے۔
خاص طور پر جب کہ مریض کی کیفیت ایسی ہوکہ آخری وقت قریب محسوس ہوتا ہو۔

(2)
بندے کو وفات کے وقت امید اورخوف دونوں کوسامنے رکھنا چاہیے۔
تاہم امید کا پہلو غالب ہونا چاہیے۔

(3)
اگر بندے کے دل میں امید اور خوف کی کیفیت ہو تو اللہ کی رحمت حاصل ہوتی ہے اس طرح اللہ کے غضب سے پناہ مل جاتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4261 سے ماخوذ ہے۔