شعب الایمان — حدیث نمبر 9706
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَامِدٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عَثَّامٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُهَلٍ ، قَالَ : جَاءَ ذَرُّ بْنُ عُمَرَ وَقَدِ اشْتَرَى كَذَا ، وَمَعَهُ حَمَّالٌ فَسَقَطَ فَمَاتَ فَقِيلَ لِأَبِيهِ عُمَرَ - وَكَانَ يُكْنَى بِهِ - مَاتَ ذَرٌّ ، قَالَ : فَجَاءَ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ : مَا عَلَيْنَا مِنْ مَوْتِ ذَرٍّ غَضَاضَةَ ، وَمَا لَنَا إِلَى أَحَدٍ سِوَى اللَّهِ حَاجَةٌ ، ثُمَّ قَالَ : جَهَّزُوا ابْنِي ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْقَبْرِ قَالَ : شَغَلَنَا يَا ذَرُّ الْحُزْنُ لَكَ عَنِ الْحُزْنِ عَلَيْكَ ، فَلَيْتَ شِعْرِي مَا قِيلَ لَكَ وَمَا قُلْتَ ؟ ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ أَجْرِي مِنْ مُصِيبَتِي لَهُ ، فَلَا تُعَذِّبْهُ .اسماعیل بن سہل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ذر بن عمر نے کچھ خریداری کی اور ان کے ساتھ ایک مزدور (بوجھ اٹھانے والا) تھا، وہ گر پڑا اور مر گیا۔ ان کے والد عمر رحمہ اللہ سے، جن کی کنیت انہی (ذر) کے نام پر تھی، کہا گیا: ”ذر فوت ہو گئے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: وہ آئے اور اس پر جھک گئے، پھر کہا: ”ذر کی موت سے ہمیں کوئی عار نہیں، اور اللہ کے سوا ہمیں کسی کی حاجت نہیں۔“ پھر کہا: ”میرے بیٹے کی تجہیز و تکفین کرو۔“ پھر جب قبر کے پاس پہنچے تو کہا: ”اے ذر! تیرے غم نے ہمیں تجھ پر غم کرنے سے غافل کر دیا۔ کاش مجھے معلوم ہوتا کہ تجھ سے کیا کہا گیا اور تو نے کیا جواب دیا۔“ پھر دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ أَجْرِي مِنْ مُصِيبَتِي لَهُ، فَلَا تُعَذِّبْهُ» ”اے اللہ! میں نے اپنی اس مصیبت پر ملنے والا اجر اسے بخش دیا، پس تو اسے عذاب نہ دے۔“
• محمد بن حامد هو ابن محمد بن الحارث التميمي.
• أبو محمد بن منصور هو الحسن بن الحسين بن منصور بن جعفر السلمي.
• إسماعيل بن سهل هو أبو حاتم الجشمي من ولد أبي إسرائيل الجشمي.