شعب الایمان — حدیث نمبر 9610
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
حدیث نمبر: 9610
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَاسَرْجِسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، أَخْبَرَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : لَمَّا طُعِنَ حَرَامُ بْنُ مِلْحَانَ وَكَانَ خَالُهُ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ ، فَقَالَ بِالدَّمِ هَكَذَا ، فَنَضَحَهُ عَلَى وَجْهِهِ وَرَأْسِهِ ، ثُمَّ قَالَ : فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَبَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بئرمعونہ کے دن جب ان کے ماموں سیدنا حرام بن ملحان رضی اللہ عنہ کو نیزہ مارا گیا تو انہوں نے اپنے خون کو اس طرح ہاتھ میں لیا اور اسے اپنے چہرے اور سر پر چھڑکا، پھر فرمایا: ”رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہو گیا۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں حبان بن موسیٰ رحمہ اللہ کے واسطے سے، انہوں نے ابن المبارک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔