شعب الایمان — حدیث نمبر 9605
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
حدیث نمبر: 9605
قَالَ : وَسَمِعْتُ بِشْرًا يَقُولُ : إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ أَنْ يُتْحِفَ الْعَبْدَ سَلَّطَ عَلَيْهِ مَنْ يُؤْذِيهِ قَالَ : وَقَالَ سُفْيَانُ : لَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يُؤْذَى .ترجمہ
حسن بن عمرو رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام بشر رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو تحفہ عطا کرنا چاہتا ہے تو اس پر کسی ایسے شخص کو مسلط کر دیتا ہے جو اسے تکلیف پہنچائے۔“ راوی کہتے ہیں: اور امام سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس شخص میں کوئی خیر نہیں جسے اذیت نہ پہنچائی جائے۔“