شعب الایمان — حدیث نمبر 9535
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
حدیث نمبر: 9535
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسَ بْنِ كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِسْرَائِيلَ بْنَ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "سَلِ اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ ؛ فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ يُسْأَلَ ، وَأَفْضَلُ الْعِبَادَةِ انْتِظَارُ الْفَرَجِ " .
قَالَ الشَّيْخُ : تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو یہ پسند ہے کہ اس سے مانگا جائے، اور سب سے افضل عبادت کشادگی (مصیبت سے نجات) کا انتظار کرنا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بیان کرنے میں حماد بن واقد منفرد ہے اور وہ قوی نہیں ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عمرو بن نجيد هو إسماعيل بن نجيد بن أحمد السلمي الصوفي.
• محمد بن عبد الله هو ابن سابور الرقي الواسطي النجار. صدوق، من الحادية عشرة (ق).
• حماد بن واقد هو العيشي البصري، ضعيف.
• أبو إسحاق الهمداني هو عمرو بن عبد الله بن عبيد السبيعي.
• أبو الأحوص هو عوف بن مالك بن نضلة الكوفي.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3571 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´کشادگی اور خوشحالی وغیرہ کے انتظار کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ سے اس کا فضل مانگو کیونکہ اللہ کو یہ پسند ہے کہ اس سے مانگا جائے، اور افضل عبادت یہ ہے (کہ اس دعا کے اثر سے) کشادگی (اور خوش حالی) کا انتظار کیا جائے۔" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3571]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ’’حماد بن واقد‘‘ ضعیف ہیں)
نوٹ:
(سند میں ’’حماد بن واقد‘‘ ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3571 سے ماخوذ ہے۔