شعب الایمان — حدیث نمبر 9498
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ الصَّفَّارُ نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَيْرٍ الْحَشَمِيُّ وَأَبُو خَيْثَمَةَ وَغَيْرُهُمَا نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ أَرَأَيْتَ هَذِهِ الْأَمْرَاضَ الَّتِي تُصِيبُنَا مَا لَنَا بِهَا ؟ قَالَ : "كَفَّارَاتٌ " . فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ قَلَّتْ ؟ قَالَ : "شَوْكَةٌ فَمَا فَوْقَهَا " . قَالَ : فَدَعَا أُبَيُّ عَلَى نَفْسِهِ أَنْ لَا يُفَارِقَهُ الْوَعَكُ حَتَّى يَمُوتَ فِي أَنْ لَا يَشْغَلُهُ عَنْ حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فِي جَمَاعَةٍ قَالَ : فَمَا مَسَّ رَجُلٌ جِلْدَهُ بَعْدَهَا إِلَّا وَجَدَ حَرَّهَا حَتَّى مَاتَ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے ان بیماریوں کے بارے میں جو ہمیں لاحق ہوتی ہیں، ان کے بدلے ہمیں کیا ملتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ گناہوں کا کفارہ ہیں۔“ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! چاہے وہ تھوڑی ہی ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک کانٹا (چبھنا) یا اس سے بھی بڑھ کر (کوئی تکلیف)۔“ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اپنے لیے یہ دعا کی کہ بخار انہیں وفات تک نہ چھوڑے، بشرطیکہ وہ انہیں نہ حج سے روکے، نہ عمرہ سے، نہ اللہ کی راہ میں جہاد سے اور نہ باجماعت فرض نماز سے۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد جو شخص بھی ان کی جلد کو چھوتا تو وفات تک اس کی حرارت محسوس کرتا۔
• يحيى بن سعيد هو القطان.