شعب الایمان — حدیث نمبر 9497
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ قَالَا : نَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ نَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ أَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَا مِنْ شَيْءٍ يُصِيبُهُ الْمُؤْمِنُ فِي جَسَدِهِ إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ بِهِ مِنَ الذُّنُوبِ "
فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ لَا تَزَالَ الْحُمَّى مُضَارِعَةً لَجَسَدِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ حَتَّى يَلْقَاكَ لَا تَمْنَعُهُ مِنْ صَلَاةٍ وَلَا صِيَامٍ وَلَا حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ فَارْتَكَبَتْهُ الْحُمَّى مَكَانَهُ فَلَمْ تُفَارِقْهُ حَتَّى مَاتَ وَكَانَ فِي ذَلِكَ يَشْهَدُ الصَّلَاةَ وَيَصُومُ وَيَحُجُّ وَيَعْتَمِرُ وَيَغْزُو .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے جسم کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کے سبب اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔“
تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ لَا تَزَالَ الْحُمَّى مُضَارِعَةً لِجَسَدِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ حَتَّى يَلْقَاكَ، لَا تَمْنَعُهُ مِنْ صَلَاةٍ وَلَا صِيَامٍ وَلَا حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِكَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ بخار ابی بن کعب کے جسم کے ساتھ لگا رہے یہاں تک کہ وہ تجھ سے آ ملے، (لیکن) یہ اسے نہ نماز سے روکے، نہ روزے سے، نہ حج سے، نہ عمرہ سے اور نہ تیری راہ میں جہاد سے۔“ چنانچہ بخار اسی وقت ان پر سوار ہو گیا اور وفات تک ان سے جدا نہ ہوا، اور اس حال میں بھی وہ نماز میں حاضر ہوتے، روزہ رکھتے، حج کرتے، عمرہ کرتے اور جہاد میں شریک ہوتے تھے۔
• خالد بن مخلد هو القطواني، أبو الهيثم البجلي، متكلم فيه.
• زينب بنت كعب بن عجرة الأنصارية، زوج أبي سعيد الخدري، لم يرو عنها إلا سعد ابن إسحاق، وقد ذكرت في الصحابة.