شعب الایمان — حدیث نمبر 9437
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى قَالَ : ذَكَرَتُ الْأَوْجَاعَ عَنْدَ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : مَا اشْتَكَيْتُ شَيْئًا قَطُّ قَالَ : فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَخْرِجُوهُ عَنِّي إِنَّ ذُنُوبَكَ لُحْمَةٌ عَلَيْكَ كَمَا هِيَ مَا حُطَّ عَنْكَ مِنْهَا شَيْءٌ .سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے پاس بیماریوں اور دکھ تکلیف کا ذکر ہوا تو ایک آدمی نے کہا: ”مجھے تو کبھی کوئی شکایت لاحق نہیں ہوئی۔“ اس پر سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس سے نکال دو، (کیونکہ) تیرے گناہ تجھ سے ایسے چمٹے ہوئے ہیں جیسے بانا تانے کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، وہ جوں کے توں ہیں، ان میں سے کچھ بھی تجھ سے جھڑا نہیں۔“ (راوی عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ بات ان کی موجودگی میں ہوئی۔)
• ابن أبي ليلى هو عبد الرحمن الأنصاري الكوفي.