شعب الایمان — حدیث نمبر 9436
باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي الرَّبَابِ الْقُشَيْرِيِّ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ نَعُودُهُ ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ : مَا لِأَمِيرِكُمْ ؟ - وَأَبُو الدَّرْدَاءِ يَوْمَئِذٍ أَمِيرٌ - قُلْنَا : هُوَ شَاكِي ، قَالَ : وَاللَّهِ مَا اشْتَكَيْتُ قَطُّ - أَوْ قَالَ مَا صَدَعْتُ قَطُّ - فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : أَخْرِجُوهُ عَنِّي لِيَمُتْ بِخَطَايَاهُ ، مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِكُلِّ وَصَبٍ وَصَبْتُهُ حُمْرَ النَّعَمِ ، وَإِنَّ وَصَبَ الْمُؤْمِنِ يُكَفِّرُ خَطَايَاهُ .ابوالرباب قشیری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، تو ہمارے پاس ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا: ”تمہارے امیر کو کیا ہوا ہے؟“ (ان دنوں سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ امیر تھے) ہم نے کہا: ”وہ بیمار ہیں۔“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں تو کبھی بیمار نہیں ہوا،“ یا اس نے کہا: ”مجھے تو کبھی سر درد نہیں ہوا۔“ اس پر سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس سے نکال دو، یہ اپنے گناہوں سمیت مرے! مجھے یہ پسند نہیں کہ میں نے جو بھی تکلیف جھیلی ہے اس کے بدلے میرے لیے سرخ اونٹ ہوں، اور بلاشبہ مومن کی تکلیف اس کے گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔“
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• ابن سيرين هو محمد بن سيرين الفقيه.
• أبوالرباب القشيري مطرف بن مالك. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٤٣٠) وقال: شهد فتح تستر مع أبي موسى الأشعري، روى عنه محمد بن سيرين وزرارة بن أوفى. راجع ترجمته في "الإكمال" (٤/ ٢) "المؤتلف والمختلف" (٢/ ١٠٤٩) "التوضيح" (٢/ ٣٤) "طبقات خليفة" (ص ١٩٧) "علل أحمد" (١/ ١٦٥) "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٣٩٦) "الجرح والتعديل" (٨/ ٣١٢) "تصحيفات المحدثين" (٢/ ٦٦١) "الكنى للدولابي" (١/ ١٧٧).