شعب الایمان — حدیث نمبر 9417

باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔

فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات

حدیث نمبر: 9417
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَسَارٍ قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا مَعَ سُلَيْمَانَ بْنِ صَرْدٍ وَخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ فَذَكَرُوا رَجُلًا تُوُفِّيَ بِالْبَطَنِ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ " .
قَالَ : بَلَى .
ترجمہ

عبداللہ بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ ان دونوں نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا جو پیٹ کی بیماری سے فوت ہوا تھا، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے نہیں فرمایا: ’جسے اس کا پیٹ قتل کر دے اسے اس کی قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا؟‘“
دوسرے نے کہا: ”کیوں نہیں (آپ ﷺ نے ضرور فرمایا ہے)۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9417
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9883
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 2054) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح (سنن النسائي 2054) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 291) . »
«أخرجه النسائي فى (سننه) 4/ 98، وأحمد فى (مسنده) 4/ 262، وو 5/ 292، وابن حبان فى (صحيحه) 4/ 257، والطبراني فى (الكبير) 4/ 225 رقم 4101، 7/ 115 رقم 6486، والطيالسي فى (مسنده) ص 182 رقم 1288»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 2054 | سنن ترمذي: 1064
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن يسار هو الجهني الكوفي، ثقة، من كبار الثالثة (د س).
• سليمان بن ورد هو ابن الجون الخزاعي وخالد بن عرفطة القضاعي صحابيان.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 2054 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´پیٹ کی بیماری میں مرنے والے کے حکم کا بیان۔`
عبداللہ بن یسار کہتے ہیں کہ میں بیٹھا ہوا تھا اور (وہیں) سلیمان بن صرد اور خالد بن عرفطہٰ رضی اللہ عنہما (بھی) موجود تھے تو لوگوں نے ذکر کیا کہ ایک آدمی اپنے پیٹ کے عارضہ میں وفات پا گیا ہے، تو ان دونوں نے تمنا کی کہ وہ اس کے جنازے میں شریک ہوں، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کہا ہے کہ " جو پیٹ کے عارضہ میں مرے اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا "، تو دوسرے نے کہا: کیوں نہیں، آپ نے ایسا فرمایا ہ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2054]
اردو حاشہ: پیٹ کی تکلیف سے مراد پیٹ سے متعلقہ بیماری کی کوئی بھی نوعیت ہوسکتی ہے، مثلاً: اسہال یا ہیضہ یا آنتوں کا سرطان وغیرہ۔ حادثاتی موت کو شہادت فرمایا گیا اور پیٹ کی بیماری سے موت کو عذاب قبر سے مانع بتایا گیا۔ چونکہ اس قسم کی اموات زیادہ صدمے اور تکلیف کا موجب ہوتی ہیں، لہٰذا ان کا ثواب و اجر بھی زیادہ ہوتا ہے۔ بعض نے پیٹ کی تکلیف سے استسقاء کی بیماری مراد لی ہے جس میں مریض کو انتہائی پیاس محسوس ہوتی ہے۔ وہ خوب پانی پیتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا، نتیجتاً پیٹ پھول جاتا ہے اور خراب ہو جاتا ہے۔ آخر مریض اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے۔ أعادنا اللہ من سیء الأسقام و میتة السوء۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2054 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1064 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´شہید کون لوگ ہیں؟`
ابواسحاق سبیعی کہتے ہیں کہ سلیمان بن صرد نے خالد بن عرفطہٰ سے (یا خالد نے سلیمان سے) پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے نہیں سنا؟ جسے اس کا پیٹ مار دے ۱؎ اسے قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا تو ان میں سے ایک نے اپنے دوسرے ساتھی سے کہا: ہاں (سنا ہے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1064]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی ہیضہ اور اسہال وغیرہ سے مر جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1064 سے ماخوذ ہے۔