شعب الایمان — حدیث نمبر 9379

باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔

فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات

حدیث نمبر: 9379
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ أَوْ أُمِّ الْمُسَيِّبِ - أَبُو الزُّبَيْرِ يَشُكُّ - وَهِيَ تُزَفْزِفُ ، فَقَالَ : "مَالَكِ تُزَفْزِفِينَ ؟ " قَالَتِ : الْحُمَّى ، لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا ، قَالَ : "لَا تَسُبِّي الْحُمَّى فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ ، كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْقَوَارِيرِيِّ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سیدہ ام السائب یا ام المسیب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے (ابو الزبیر رحمہ اللہ کو نام میں شک ہے) اور وہ کانپ رہی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے کہ کانپ رہی ہو؟“ انہوں نے کہا: بخار ہے، اللہ اس میں برکت نہ دے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ یہ بنی آدم کے گناہ اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں عبیداللہ القواریری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9379
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9839
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 267) . »
«أخرجه ابن أبي الدنيا فى (المرض والكفارات) رقم 11، وأبو يعلى فى (مسنده) 4/ 64 رقم 2083، 4/ 125 رقم 2173، وابن حبان فى (صحيحه) 4/ 259، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 3/ 477، والبخاري فى (الأدب الفرد) رقم 516، وابن سعد فى (الطبقات) 8/ 308»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 1726 | صحيح مسلم: 2575
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• حجاج الصواف هو أبو الصلت الكندي.
• أبو الزبير هو محمد بن مسلم بن تدرس المكي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2575 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام السائب یا ام المسیب کے ہاں تشریف لے گئے اور پوچھا:"اے ام السائب! یا ام المسیب!تمھیں کیا ہوا ہے؟تم کانپ رہی ہو؟"اس نے جواب دیا:بخارہے،اللہ اس کو برکت نہ دے تو آپ نے فرمایا:"بخار کو برا نہ کہو،کیونکہ یہ انسان کے گناہ ختم کرتا ہے،جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کودور کرتی ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6570]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
لاتسبي: کسی کو برا بھلا، اس سے پریشان ہو کر یا اکتا کر، اس کی تحقیر کے لیے کہا جاتا ہے۔
تو اس نے بخار کو ناپسند کرتے ہوئے بددعا دی، اس لیے آپ نے اس کو سب (گالی)
سے تعبیر فرمایا۔
فوائد ومسائل: بھٹی اپنی حرارت اور گرمی سے لوہے کی میل کچیل اور زنگ کو ختم کر دیتی ہے، اسی طرح بخار اپنی حدت و شدت سے گناہ دور کر دیتا ہے۔
مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے، مسلمان کے لیے ہر قسم کی پریشانی، دکھ، تکلیف، رنج و الم اور غم و فکر کا باعث بننے والی چیز گناہوں کا کفارہ بنتی ہے۔
اس کے درجات و مراتب بڑھتے ہیں اور نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور انبیاء اور ان سے قریب تر لوگ زیادہ دکھ درد میں مبتلا ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے مراتب اور درجات زیادہ بلند ہیں اور ان کو اجروثواب زیادہ ملتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6570 سے ماخوذ ہے۔