شعب الایمان — حدیث نمبر 9347

باب: فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔

فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات

حدیث نمبر: 9347
فَصْلٌ "فِي ذِكْرِ مَا جَاءَ فِي الْأَوْجَاعِ وَالْأَمْرَاضِ وَالْمُصِيبَاتِ مِنَ الْكَفَّارَاتِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِ بْنِ مُحَيْصِنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : ( مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ ) .
شَقَّتْ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ - وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ - بَلَغَتْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَبْلَغًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "قَارِبُوا وَسَدِّدُوا فَفِي كُلِّ مَا يُصَابُ بِهِ الْمُسْلِمُ كَفَّارَةٌ ، حَتَّى الشَّوْكَةَ يُشَاكُهَا أَوِ النَّكْبَةَ يُنْكَبُهَا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿جو کوئی برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا﴾
تو مسلمانوں پر یہ بہت گراں گزری، چنانچہ انہوں نے نبی ﷺ سے (اس بارے میں) دریافت کیا۔ اور قتیبہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ یہ آیت مسلمانوں پر بہت بھاری پڑی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میانہ روی اختیار کرو اور سیدھی راہ پر قائم رہو، کیونکہ مسلمان کو جو کچھ بھی پہنچتا ہے وہ اس کے لیے کفارہ بنتا ہے، یہاں تک کہ وہ کانٹا بھی جو اسے چبھ جائے یا وہ ٹھوکر بھی جو اسے لگ جائے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة / حدیث: 9347
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9804
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح تخريج الطحاوية (390) ، الضعيفة تحت الحديث (2924) (سنن الترمذي 3038) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, صحيح مسلم (سنن الترمذي 3038) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 246) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) 3/ 1993 رقم 52، وأحمد فى (مسنده) 2/ 248، والحميدي فى (مسنده) 2/ 485 رقم 1148، والترمذي فى (جامعه) 5/ 247 رقم 3038»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2574 | سنن ترمذي: 3038 | مسند الحميدي: 1182
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سفيان هو ابن عيينة الهلالي
• عمر بن محيصن هو عمر بن عبد الرحمن بن محيصن السهمي مقبول.
• محمد بن قيس بن مخرمة بن المطلب المطلبي، يقال: له رؤية وقد وثقه أبو داود وغيره (م مد ت س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2574 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،جب یہ آیت مبارکہ اتری:"جو بھی برائی کا ارتکاب کرے گا،اس کو اس کی جزا ملے گی۔"(نساء:123) مسلمانوں کو اس سے انتہائی سخت تشویش لاحق ہوئی۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میانہ روی اختیار کرو اور راہ راست پرچلو،مسلمانوں کو جو تکلیف بھی پہنچتی ہے وہ کفار بنتی ہے،حتیٰ کہ جوٹھوکر لگتی ہے یا کانٹا جو چبھ جاتا ہے۔"امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:عمر بن عبدالرحمان بن محیصن مکہ کا باشندہ ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6569]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
قاربوا: افراط و تفریط سے بچ کر اعتدال اور میانہ روی اختیار کرو۔
(2)
سددوا: سداد، درستگی اپناؤ۔
(3)
نكبة: مصیبت، زخم، ٹھوکر۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6569 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3038 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت «من يعمل سوءا يجز به» " جو کوئی برائی کرے گا ضرور اس کا بدلہ پائے گا " (النساء: ۱۲۳)، نازل ہوئی تو یہ بات مسلمانوں پر بڑی گراں گزری، اس کی شکایت انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو آپ نے فرمایا: " حق کے قریب ہو جاؤ، اور سیدھے رہو، مومن کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے اس میں اس کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ آدمی کو کوئی کانٹا چبھ جائے یا اسے کوئی مصیبت پہنچ جائے (تو اس کے سبب سے بھی اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں)۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3038]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
’’جو کوئی برائی کرے گا ضرور اس کا بدلہ پائے گا‘‘ (النساء: 123)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3038 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1182 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1182- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ «مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ» (4-النساء:123) "جو شخص براعمل کرے گا اسے اس کا بدلہ مل جائے گا۔" تو یہ بات مسلما نوں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ "تم لوگ تفریق سے بچو اور ٹھیک رہو اور یہ خوشخبری حاصل کرو کہ بندہ مومن کو جو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے وہ اس کے لیے کفارہ بن جاتی ہے یہاں تک کہ اسے جو کانٹا چبھتا ہے یا جو مشکل درپیش ہوتی ہے، تو (یہ بھی اس کے لیے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے)" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1182]
فائدہ:
اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ جو کوئی گناہ کرتا ہے، اس کو اس کی سزا ضرور ملتی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ ‎ [99-الزلزلة:8]
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مومن کو اگر تکلیف ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند فرماتے ہیں، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تکلیف کے وقت اللہ کے انعامات پر نظر رکھنی چاہیے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ مومن بندے کو ایک کانٹے کے برابر بھی تکلیف نہیں دینا چاہتے۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1180 سے ماخوذ ہے۔