شعب الایمان — حدیث نمبر 9339
باب: فصل: لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کس کی ہوتی ہے۔
فصل في أي الناس أشد بلاء
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يُوسُفُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ مُتَوَكِّئًا وَهُوَ يَقُولُ : "أَيُّكُمْ يَسُرُّهُ أَنْ يَقِيَهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ " ثُمَّ قَالَ : "أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزَنٌ يَرْبُوهُ ثَلَاثٌ إِلَّا أَنَّ عَمَلَ النَّارِ - أَوْ قَالَ الدُّنْيَا - سَهْلٌ بِشَهْوَةٍ ثَلَاثًا ، وَالسَّعِيدُ مَنْ وُقِيَ مِنَ الْفِتَنِ ، وَمَنِ ابْتُلِيَ فَصَبَرَ فَيَا لَهَا ثُمَّ يَا لَهَا " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ٹیک لگائے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے اور فرما رہے تھے: ”تم میں سے کون اس بات سے خوش ہوگا کہ اللہ اسے جہنم کی تپش سے بچا لے؟“ پھر فرمایا: ”خبردار! جنت کا عمل دشوار اور سخت ہے، اسے تین مرتبہ دہرایا، جبکہ جہنم کا عمل - یا فرمایا دنیا کا عمل - خواہش نفس کے ساتھ آسان ہے، یہ بھی تین مرتبہ فرمایا۔ اور خوش نصیب وہ ہے جو فتنوں سے بچا لیا گیا، اور جو آزمائش میں مبتلا کیا گیا پھر اس نے صبر کیا تو واہ واہ اس کے کیا کہنے! پھر واہ واہ اس کے کیا کہنے!“
• أبو سعيد بن الأعرابي هو أحمد بن محمد بن زياد البصري الصوفي.
• أبو عبد الرحمن المقرئ هو عبد الله بن يزيد.
• نوح بن جعونة هو نوح بن يزيد بن جعونة كذبوه في الحديث.