شعب الایمان — حدیث نمبر 9338
باب: فصل: لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کس کی ہوتی ہے۔
فصل في أي الناس أشد بلاء
حدیث نمبر: 9338
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ قَالَا : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ ، وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ عَنْ حَمَّادٍ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت کو ناپسندیدہ باتوں (مشقتوں) سے گھیر دیا گیا ہے اور جہنم کو نفسانی خواہشات سے گھیر دیا گیا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطے سے حماد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو مسلم هو الكجي إبراهيم بن عبد الله بن مسلم البصري.
• ثابت هو ابن أسلم البناني.
• حميد هو ابن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة البصري.
• أبو مسلم هو الكجي إبراهيم بن عبد الله بن مسلم البصري.
• ثابت هو ابن أسلم البناني.
• حميد هو ابن أبي حميد الطويل، أبو عبيدة البصري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2559 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة الجنة/حدیث: 2559]
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة الجنة/حدیث: 2559]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
’’جنت ناپسندیدہ اورتکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے‘‘ جیسے ایک مثال: سخت سردیوں میں نمازِ فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے، مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی، اور آنکھ یا شرم گاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے، مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2559 سے ماخوذ ہے۔