شعب الایمان — حدیث نمبر 9281
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَوَ عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْأَنْصَارِ : "إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً " قَالُوا : فَمَاذَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : "اصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ ) فَأَخْبَرَ أَنَّ مَا يُصِيبُ مِنْ زَوَالِ نِعْمَةٍ عَلَيْهِمْ فَإِنَّمَا سَبَبُهُ حَادِثٌ وَقَعَ مِنْهُمْ ، إِمَّا تَرْكُ الشُّكْرِ ، وَإِمَّا ارْتِكَابُ مَعْصِيَةٍ ، وَقَدْ يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ هَذَا الْكَلَامُ خَارِجًا عَلَى الْأَغْلَبِ وَالْأَكْثَرِ ، فَإِذَا كَانَ هَكَذَا فَلَا تَجْزَعُوا مِنَ الْمُصِيبَةِ إِذَا وَقَعَتْ ، فَارْجِعُوا بِاللَّوْمِ عَلَى أَنْفُسِكُمْ ، أَوْ تَحْفَظُوا مِنَ الْأَسْبَابِ الْمُؤَدِيَةِ إِلَى الْمَصَائِبِ الَّتِي يُمْكِنُ بِحُكْمِ الْعَادَةِ أَنْ تَدُومَ كَالصِّحَّةِ وَالثَّرْوَةِ وَالذِّكْرِ الْحَسَنِ وَالْعِلْمِ وَالْحِكْمَةِ وَنَحْوِهَا ، وَقَالَ : ( مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا ) فَيَحْتَمِلُ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ عَامَّةٍ وَلَا خَاصَّةٍ إِلَّا وَقَدْ كَتَبَهَا اللَّهُ فِي اللَّوْحِ الْمَحْفُوظُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُوقِعَهَا وَيُنْزِلَهَا ، فَقَدْ أَعْلَمَكُمْ ذَلِكَ ، وَبَيَّنَهُ لَكُمْ : ( لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ ) وَتَعَلَمُوا أَنَّ الْعَطِيَّةَ كَانَتْ مُقَدَّرَةً بِالْوَقْتِ الَّذِي جَاوَرْتُكُمْ فِيهِ ، وَمَنْ أَعْطَى شَيْئًا إِلَى وَقْتٍ لَمْ يَنْبَغِي لَهُ إِذَا اسْتَرْجَعَ مِنْهُ بَعْدَ ذَلِكَ الْوَقْتِ أَنْ يَحْزَنَ ( وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ ) أَيْ لَا تَأْشَرُوا وَتَبْطَرُوا بِهِ ، وَتَتَكَبَّرُوا عَلَى مَنْ لَمْ يُؤْتَ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمْ ؛ لِأَنَّهُ عَارِيَةٌ عِنْدَكُمْ ، وَلَيْسَتْ بِمِلْكٍ ، فَإِنَّ حَقِيقَةَ الْمُلْكِ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَلَيْسَ لِلْمُسْتَعِيرِ أَنْ يَتَمَتَّعَ بِالْعَارِيَةِ ؛ لِأَنَّهُ لَا يَأْمَنُ فِي كُلِّ لَحْظَةٍ أَنْ يَسْتَرْجِعَهَا مِنْهُ صَاحِبُهَا ، فَنَعِيمُ الدُّنْيَا كُلِّهَا هَكَذَا .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَقَدْ وَرَدَ فِي هَذَا مَا .سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار سے فرمایا: ”تم میرے بعد (اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیے جانے کی) حق تلفی دیکھو گے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صبر کرنا یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے آ ملو۔“
اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے اپنی اپنی صحیح میں شعبہ رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ﴾ تو اس میں خبر دی کہ لوگوں پر جو نعمت کے چھن جانے کی صورت میں مصیبت آتی ہے، اس کا سبب خود ان کی طرف سے سرزد ہونے والی کوئی نئی بات ہوتی ہے، یا تو شکر کا ترک کرنا یا کسی گناہ کا ارتکاب کرنا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کلام اکثر و اغلب احوال کے اعتبار سے ہو۔ جب صورتِ حال یہ ہے تو مصیبت آ پڑے تو بے صبری نہ کرو، بلکہ ملامت کا رخ اپنی ہی طرف پھیرو، یا ان اسباب سے بچو جو ان مصیبتوں تک پہنچاتے ہیں جن کا عام عادت کے مطابق قائم رہنا ممکن ہے، جیسے صحت، دولت، اچھا تذکرہ، علم اور حکمت وغیرہ۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا﴾ تو اس میں (واللہ اعلم) یہ احتمال ہے کہ جو بھی مصیبت، عام ہو یا خاص، آتی ہے اللہ نے اسے اس کے واقع کرنے اور نازل کرنے سے پہلے لوحِ محفوظ میں لکھ رکھا ہوتا ہے۔ چنانچہ اس نے تمہیں یہ بات بتا دی اور تمہارے لیے واضح کر دی: ﴿لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ﴾ اور تم جان لو کہ وہ عطیہ اسی وقت تک کے لیے مقدر تھا جس میں وہ تمہارے پاس رہا، اور جس کو کوئی چیز ایک مدت تک کے لیے دی جائے تو اس مدت کے بعد جب وہ اس سے واپس لے لی جائے تو اسے غم نہیں کرنا چاہیے۔ ﴿وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ﴾ یعنی اس پر اترانے، اکڑنے اور ان لوگوں پر تکبر کرنے سے بچو جنہیں تمہارے جیسی نعمت نہیں دی گئی، کیونکہ وہ تمہارے پاس عاریت ہے، ملکیت نہیں، اس لیے کہ حقیقی ملکیت تو اللہ عزوجل ہی کی ہے، اور عاریت لینے والے کو یہ حق نہیں کہ وہ عاریت کی چیز سے لطف اندوز ہوتا رہے، کیونکہ وہ ہر لمحہ اس بات سے بے خوف نہیں ہو سکتا کہ اس کا مالک اس سے اسے واپس لے لے۔ اور دنیا کی ساری نعمتوں کا یہی حال ہے۔“
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس بارے میں جو کچھ وارد ہوا ہے (وہ یہ ہے)۔“
• أنس هو ابن مالك خادم النبي صلى الله عليه وسلم.
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
اس عنوان کے تین اجزاء ہیں اور تین احادیث ذکر کی گئی ہیں، بالترتیب ہر حدیث عنوان کے ہرحصے کے مطابق ہے۔
2۔
پہلا حصہ جاگیریں دینے سے متعلق ہے اور اس حدیث میں بھی جاگیریں دیے جانے کا ذکر ہے۔
بعض جاگیریں مستقل طور پر ملکیت قرار پاتی ہیں جبکہ کچھ جاگیریں محدود مدت کے لیے دی جاتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺنے انصار کو جاگیریں عطا کرنے کی پیشکش کی، لیکن انھوں نے اسے قبول نہ کیا بلکہ مہاجرین کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی درخواست کی۔
رسول اللہ ﷺنے فرمایا: آج تم ان سے اس قدر ایثار اور ہمدردی کا اظہار کررہ ہوتو اسے برقراررکھنا کیونکہ مستقبل میں یہ لوگ تمھیں نظر انداز کردیں گے، اس لے صبرکرنا۔
بے صبری اور لالچ کا مظاہرہ کرکے اپنے اجر و ثواب کو ضائع نہ کرنا، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ انصار کو حکومتی عہدوں سے دوررکھاگیا۔
1۔
ان احادیث میں انصار کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے پیش گوئی فرمائی کہ امراء مالی معاملات اور دیگر امور میں خود کو ترجیح دیں گے اور تمھیں نظر انداز کردیا جائے گا اور حکومتی معاملات میں تمھیں شریک نہیں کیا جائے گا۔
ایسا ہی ہوا جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔
2۔
انصار نے اس سلسلے میں صبرواستقامت سے کام لیا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے آپ کو اجرو ثواب کا حق دار بنایا۔
تشریح: حافظ صاحب فرماتے ہیں: وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ صَحَابِيٍّ عَنْ صَحَابِيٍّ زَادَ مُسْلِمٌ وَقَدْ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَهِشَامُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ بِدُونِ ذِكْرِ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ لَكِنْ بِاخْتِصَارِ الْقِصَّةِ الَّتِي هُنَا وَذَكَرَ كُلٌّ مِنْهُمَا قِصَّةً أُخْرَى غَيْرَ هَذِهِ فَحَدِيثُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ تَقَدَّمَ فِي الْجِزْيَةِ وَحَدِيثُ هِشَامٍ يَأْتِي فِي الْمَغَازِي وَوَقَعَ لِهَذَا الْحَدِيثِ قِصَّةٌ أُخْرَى مِنْ وَجْهٍ آخَرَ فَأَخْرَجَ الشَّافِعِيُّ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ إِلَى أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ طَلَبَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ بَيْتَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَمَرَ لِكُلِّ بَيْتٍ بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ وَشَطْرٍ مِنْ شَعِيرٍ فَقَالَ أُسَيْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَزَاكَ اللَّهُ عَنَّا خَيْرًا فَقَالَ وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَإِنَّكُمْ لَأَعِفَّةٌ صُبُرٌ وَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً الْحَدِيثُ(فتح الباری)
یعنی یہ روایت صحابی (حضرت انس)
کی صحابی (حضرت اسید)
سے ہے اور مسلم نے زیادہ کیا کہ اس روایت کو یحییٰ بن سعید اور ہشام بن زید نے انس سے روایت کیا ہے اس میں اسید کا ذکر نہیں ہے لیکن قصہ اختصار سے مذکور ہے اور ان دونوں نے اس کے سوا دوسرا قصہ ذکرکیا ہے۔
یحییٰ بن سعید والی حدیث باب الجزیہ میں مذکور ہوچکی ہے اور ہشام کی حدیث مغازی میں آئے گی اور اس حدیث سے متعلق دوسرے طریق سے ایک اور واقعہ ذکر ہوا ہے جسے امام شافعی نے محمد بن ابراہیم تیمی کی روایت میں ابواسید بن حضیر سے نقل کیا ہے کہ ابواسید نے دوگھرانوں کے لیے انصار میں سے آنحضرت ﷺ سے امداد طلب کی، آنحضرت ﷺ نے ہر گھرانے کے لیے ایک وسق کھجور اور کچھ جو بطور امداد دینے کا حکم فرمایا، اس پر اسید نے آپ ﷺ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جزاک اللہ کہا، آنحضرت ﷺ نے جواب میں فرمایا کہ اے انصاریو! اللہ تم کو بھی جزائے خیر دے، میرے بعد تم لوگ تلخیاں چکھو گے اور دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی، پس اس وقت تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض کو ثر پر آکر ملاقات کرو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےارشاد کا مطلب یہ ہے کہ میں نے دوسرے شخص کو جو عہدہ دیا ہے اس بنا پر ہے کہ مسلمانوں کی عمومی مصلحت کا تقاضا یہی تھا۔
اس میں اس شخص کی کوئی ذاتی حیثیت نہیں ہے۔
میرے دور میں ذاتی ترجیحات نہیں ہوں گی۔
میرے بعد تم اس طرح کی حق تلفی اور ترجیحات دیکھو گے۔
لیکن ایسے حالات میں تم نے کوئی فتنہ برپا نہیں کرنا ہے بلکہ صبر واستقامت کا مظاہرہ کرنا ہے کیونکہ اپنے حقوق لینے کے لیے غلط راستہ اختیار کرنا اس میں ملک و ملت کا نقصان ہے۔
ممکن ہے حقوق مانگنے والے کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے اس لیے عافیت اسی میں ہے کہ انسان نہ خود کوئی اقدام کرے اور نہ غلط کاروں کے لیے آلہ کار بنے۔
واللہ أعلم۔
اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: کیا آپ مجھے کام نہیں دیں گے جیسے فلاں کو دیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے بعد تم پاؤ گے کہ ترجیحات ۱؎ ہوں گی ایسے حالات میں تم صبر سے کام لینا یہاں تک کہ حوض پر تم مجھ سے ملو۔" [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5385]
(2) یہ حدیث مبارکہ اعلام نبوت میں سے ایک بہت بڑی نشانی بھی ہے کہ جس طرح آپ نے پیش گوئی فرمائی تھی بعد ازاں اسی طرح ہوا۔
(3) ہر شخص کو عہدے پر مقرر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسامیاں اتنی نہیں ہوتیں، لہٰذا دوسرے لوگوں کو حسد اور بغاوت کا اظہار نہیں کرنا چاہیے بلکہ صبر کرنا چاہیے ورنہ افراتفری پھیل سکتی ہے۔
(4) "تم محسوس کروگے" تم سے مراد عام لوگ بھی ہو سکتے ہیں اور خصوصا انصار بھی کیونکہ بعد میں حکومت قریش کے پاس ہی رہی اور سرکاری عہدوں پر عموماً قریشی ہی فائز رہے۔
(5) "حتیٰ کہ مجھے حوض پر ملو" یعنی صبر کے نتیجے میں تمہیں حوض کوثر نصیب ہوگا۔ یہ معنیٰ بھی ہوسکتے ہیں کہ "صبر کرنا تا کہ تمہیں حوض کوثر نصیب ہو" اور میرا دیدار حاصل ہو جب کہ لڑائی جھگڑے کی صورت میں دونوں چیزوں سے محرومی ہو سکتی ہے۔