شعب الایمان — حدیث نمبر 9246
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضَّلُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ هِشَامِ أَبِي الْمِقْدَامِ ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "مَنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ ، فَقَالَ إِذَا ذَكَرَهَا : إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، حَدَّدَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَهَا مِثْلَ مَا كَانَ لَهُ قَبْلَ إِصَابَتِهِ " .
تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامٌ ، رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ ، وَرَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
وَقِيلَ فِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ .
قَالَ الْبُخَارِيُّ : هِشَامٌ هُوَ أَبُو الْمِقْدَامِ لَمْ يَصِحَّ حَدِيثُهُ .سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو کوئی مصیبت پہنچے، پھر جب وہ اسے یاد کرے تو «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اسے اس مصیبت کا اجر اسی طرح نیا اور تازہ عطا فرماتا ہے جیسا اسے مصیبت پہنچنے سے پہلے (اس کے حصول کے وقت) ملا تھا۔“
اس روایت میں ہشام رحمہ اللہ منفرد ہیں، ان سے ایک جماعت نے روایت کیا ہے۔ اور اسے سعید بن ابی ایوب رحمہ اللہ نے ابراہیم بن محمد ثقفی رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہشام بن ابی ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔
اور اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ (یہ روایت) محمد بن ابراہیم ثقفی رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہشام بن ابی ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند روایت کی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام، یعنی ابو المقدام، کی حدیث صحیح نہیں ہے۔“
• الفضل بن عمرو هو الفضل بن الحباب بن عمرو الجمحي أبو خليفة البصري.
• عبد الرحمن بن سلام الجمحي هو أبوحرب البصري أخو محمد، الأخباري، صدوق، من العاشرة (م).
• هشام أبو المقدام هو ابن زياد المدني ويقال: هشام بن أبي هشام، متروك.
• وأمه فاطمة بنت الحسين بن علي بن أبي طالب الهاشمية المدنية زوج الحسن بن الحسن ثقة، من الرابعة (د ت عس ق).
• وأبوها هو الحسين بن علي بن أبي طالب الهاشمي المدني.