شعب الایمان — حدیث نمبر 9149
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑسٹھویں شاخ: مہمان کے اکرام کا باب۔
الثامن والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الضيف
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرِّيَاحِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابِ بْنِ مُدْلِجٍ الْعَنْبَرِيُّ ، سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ : فَسَمِعْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ ، قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تَبُوكَ فَقَالَ : "مَا مِنَ النَّاسِ رَجُلٌ آخُذٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ ، وَمَثَلُ الرَّجُلِ نَادَى فِي غَنَمِهِ يَقْرِي ضَيْفَهُ ، وَيُؤَدِّي حَقَّهُ " قَالَ : قُلْتُ : أَقَالَهَا ؟ قَالَ : قَالَهَا ، قَالَ : قُلْتُ : أَقَالَهَا ؟ قَالَ : قَالَهَا ، قَالَ : قُلْتُ : أَقَالَهَا ؟ قَالَ : قَالَهَا ، فَكَبَّرْتُ اللَّهَ ، وَحَمِدْتُ وَسَكَتُّ .شہاب بن مدلج عنبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں اور میرا ایک ساتھی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے۔“ پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی یہاں تک کہ کہا: ”پھر ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ تبوک کے دن خطبہ دیا اور فرمایا: ”لوگوں میں کوئی آدمی ایسا (بہتر) نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہو اور لوگوں کے شر سے بچتا ہو، اور (اسی کی مانند) اس آدمی کی مثال ہے جو اپنی بکریوں میں الگ جا بسا ہو، اپنے مہمان کی ضیافت کرتا ہو اور اس کا حق ادا کرتا ہو۔“ شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ”کیا واقعی آپ ﷺ نے یہ فرمایا؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، آپ ﷺ نے یہ فرمایا۔“ میں نے پھر پوچھا: ”کیا واقعی آپ ﷺ نے یہ فرمایا؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، آپ ﷺ نے یہ فرمایا۔“ میں نے پھر پوچھا: ”کیا واقعی آپ ﷺ نے یہ فرمایا؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، آپ ﷺ نے یہ فرمایا۔“ تو میں نے اللہ کی بڑائی بیان کی، اس کی حمد کی اور خاموش ہو گیا۔
• أبو جعفر الرزاز هو محمد بن عمرو بن البختري البغدادي.
• روح هو ابن عبادة القيسي.
• حبيب بن شهاب بن مدلج العنبري من أهل البصرة. قال أبو حاتم: ليس به بأس ووثقه ابن معين. راجع "الجرح والتعديل" (٣/ ١٠٣) "الثقات" (٦/ ١٨٠) "التاريخ الكبير" (١/ ٢/ ٣٢٠).
• وأبوه شهاب بن مدلج العنبري بصري. قال أبو زرعة: ثقة. راجع "الجرح والتعديل" (٤/ ٣٦١) "الثقات" (٤/ ٢٦٣) "التاريخ الكبير" (٢/ ٢ / ٢٥٣).