شعب الایمان — حدیث نمبر 8955
باب: فصل: اور اسی باب سے ظالموں سے کنارہ کشی ہے۔
فصل ومن هذا الباب مجانبة الظلمة
حدیث نمبر: 8955
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ عَلَّقَ الصَّيْدَ غَفَلَ ، وَمَنْ لَزِمَ الْبَادِيَةَ جَفَا ، وَمَنْ أَتَى السُّلْطَانَ افْتُتِنَ " .
تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ بِإِسْنَادِهِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شکار کے پیچھے لگا رہا وہ غافل ہو گیا، جو دیہات میں مستقل رہا اس میں سختی آ گئی، اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا وہ فتنے میں پڑ گیا۔“
یحییٰ بن صالح رحمہ اللہ اس حدیث کو اس سند کے ساتھ روایت کرنے میں منفرد ہیں۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن صالح الأيلي، قال العقيلي: روى عنه يحيى بن بكير مناكير، وكذا قال ابن عدي. راجع "الضعفاء الكبير" (٤/ ٤٠٩) "الكامل" (٧/ ٢٧٠٠) "الميزان" (٤/ ٣٨٦) "اللسان" (٦/ ٢٦٢) "الإكمال" (١/ ١٢٨) "المغني في الضعفاء" (٢/ ٧٣٧).
• عطاء هو ابن أبي رباح القرشي المكي.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2859 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´شکار کا پیچھا کرنا کیسا ہے؟`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص صحراء اور بیابان میں رہے گا اس کا دل سخت ہو جائے گا، اور جو شکار کے پیچھے رہے گا وہ (دنیا یا دین کے کاموں سے) غافل ہو جائے گا، اور جو شخص بادشاہ کے پاس آئے جائے گا وہ فتنہ و آزمائش میں پڑے گا (اس سے دنیا بھی خراب ہو سکتی ہے اور آخرت بھی)۔" [سنن ابي داود/كتاب الصيد /حدیث: 2859]

فوائد ومسائل:
جنگل اور شکار میں انسان آذاد ہوتا ہے۔
اختلاط اور اجتماعیت نہ ہونے کی وجہ سے نماز باجماعت کی فضیلت سے محرومی کے علاوہ علماء اور صالحین کی مجالس بھی میسر نہیں ہوتیں۔
اور نہ کوئی معروف ومنکر ہی کی تنبیہ کرنے والا ہوتا ہے۔
اور اس کا اثرطبعیت کی سختی اور غفلت کی صورت میں ظاہرہوتا ہے۔
جو واضح ہے کہ خسارے کا سودا ہے۔
اور اسی طرح بادشاہ کی مجلس میں بالعموم یا تو اس کی ہاں میں ہاں ملانی پڑتی ہے۔
یا مخالفت مول لینی پڑتی ہے۔
اور دونوں صورتوں میں آزمائش وامتحان ہے۔
إلا ماشاء اللہ۔
اس لئے چاہیے کہ انسان ایسی جگہ سکونت اختیار کرے جہاں دونوں سہولتیں میسر ہوں۔
شہری بھی او ردیہاتی بھی، جیسے کہ شہر کی مضافاتی بستیاں ہوتی ہیں۔
اور یہ استدلال ہے، اس مومن سے جس کا ذکر سورہ یٰس میں ہے۔
(وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَىٰ قَالَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ) (یٰس۔
20) اور شہر کی ایک جانب سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا۔
اے میری قوم ان رسولوں کی پیروی کرلو۔
اور مقصد صالح کے بغیر بادشاہوں کی صحبت سے بھی احتراز کرنا چاہیے۔
اور اس سے مراد دنیا دار بے دین قسم کے بادشاہ ہیں۔
مومن بادشاہ کی صحبت میں بلاشبہ کوئی فتنہ نہیں۔
الا ماشاء اللہ۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2859 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2256 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´فتنوں میں پڑنے والی چیزوں کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے بادیہ (صحراء و بیابان) کی سکونت اختیار کی وہ سخت طبیعت والا ہو گیا، جس نے شکار کا پیچھا کیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا وہ فتنوں کا شکار ہو گیا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2256]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہواکہ صحراء وبیابان کی سکونت اختیار کرنے والا اگر جمعہ و جماعت میں حاضر نہیں ہوتا ہے اور علماء کی مجالس سے دوررہتا ہے تو ایسا شخص تمدن وتہذیب سے دور، سخت طبیعت والا ہو گا، اسی طرح جو لہو و لعب کی غرض سے شکار کا عادی ہوا وہ غفلت میں مبتلا ہوجائے گا، البتہ جو رزق کی خاطر شکار کا ارادہ رکھتا ہو تو یہ عمل اس کے لیے جائز ہے۔
کیوں کہ بعض صحابہ کرام نے بھی یہ عمل اپنایا ہے، باد شاہوں کے دربار میں حاضری دینے والا اگر مداہنت سے کام لیتا ہے تو فتنہ میں پڑ جائے گا، البتہ جو بادشاہوں کے پاس رہ کر انہیں نصیحت کرے اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ انجام دے تو یہ اس کے لیے افضل جہاد ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2256 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 4314 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´شکار کا پیچھا کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو «باديہ» (دیہات) میں رہے گا وہ سخت مزاج ہو گا، اور جو شکار کا پیچھا کرے گا وہ (اس کے علاوہ دوسری چیزوں سے) غافل ہو جائے گا، اور جو بادشاہ کا چکر لگائے گا وہ فتنے اور آزمائش میں پڑ جائے گا۔" [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4314]

اردو حاشہ: (1) اس حدیث مبارکہ سے بادیہ نشینی اور صحرا نشینی کی مذمت کا پہلو نکلتا ہے، اور وہ اس طرح کہ ایسا شخص زیادہ تر اہل علم کی مجلس سے دور ہی رہتا ہے، اسی طرح وہ اخلاق فاضلہ سے بھی دور ہوتا ہے۔ مزید برآں یہ بھی کہ صحرا نشین شخص جمعہ وجماعت اور اس کی دیگر خیر و برکات اور فہم دین کی مجالس و محافل سے بھی اکثر و بیشتر الگ تھلگ رہتا ہے۔
(2) شرعاً ایک حد تک شکار کرنے کی اجازت ہے، تاہم یہ حدیث مبارکہ اس اہم مسئلے کی وضاحت بھی کرتی ہے کہ کسی انسان کا محض شکار کا ہو کر رہ جانا انتہائی مذموم ہے، اس لیے کہ ایسا شخص اپنے دینی اور دنیوی واحباب و فرائض سے غافل ہو جاتا ہے۔ شکار کے لیے جانا بالکل ممنوع نہیں۔ اگر شکار ممنوع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ حضرت عدی بن حاتم اور ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کو اس کی اجازت نہ دیتے۔ المختصر اعتدال میں رہتے ہوئے شکار کرنا درست ہے، افراط و تفریط کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
(3) حدیث مذکور سے حکمرانوں اور صاحب اختیار واقتدار لوگوں کا کاسہ لیسی کرنے اور ان کے دروازوں پر حاضری دینے کی مذمت ظاہر ہوتی ہے۔ یہ حقیقت بالکل واضح ہے کہ ملوک وسلاطین کا قرب اچھے بھلے انسان کو فتنوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ یہ فتنے کئی طرح کے ہو سکتے ہیں جسمانی بھی اور روحانی بھی۔ جسمانی فتنے تو اس طرح ہو سکتے ہیں کہ حکمرانوں کی ہاں میں ہاں نہ ملانے کی وجہ سے اور ان کے اختیار کردہ منکرات و فواحش کا انکار کرنے سے جسمانی سزائیں بھگتنا پڑ سکتی ہیں جیسا کہ دنیا دار، نفس پرست بادشاہوں اور اصحاب اقتدار کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ان کے دین کو خطرہ ہوتا ہے، یعنی حکمرانوں کی موافقت کرنے سے یا ان کی بے راہ روی اور منکرات پر خاموش رہنے سے دین سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔ أعاذنا اللہ منه۔
(4) "وہ غافل ہو گیا" کیونکہ شکار پتا نہیں کہاں کہاں بھاگتا پھرے۔ ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں، دوسرے سے تیسرے میں وہکذا، لہٰذا اس کے پیچھے پیچھے پھرنے والا شخص اپنے گھر بار سے دور ہوجائے گا۔ گھریلو کام پڑے رہ جائیں گے۔ ایسا شخص نماز روزے کا پابند بھی نہیں رہ سکتا۔ پھر شکار ملے یا نہ ملے۔ گویا وہ دنیا سے بھی گیا اور آخرت سے بھی۔

درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4314 سے ماخوذ ہے۔