شعب الایمان — حدیث نمبر 8768
باب: فصل: عیادت کے آداب۔
فصل في آداب العيادة
حدیث نمبر: 8768
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مِنْ تَمَامِ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ أَنْ يَضَعَ أَحَدُكُمْ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ ، أَوْ يَدِهِ فَيَسْأَلَهُ : كَيْفَ هُوَ . وَتَمَامُ تَحِيَّاتِكُمْ بَيْنَكُمُ الْمُصَافَحَةُ " .ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مریض کی عیادت کی تکمیل میں سے یہ ہے کہ تم میں سے کوئی اپنا ہاتھ اس کی پیشانی پر یا اس کے ہاتھ پر رکھے اور اس سے پوچھے کہ وہ کیسا ہے؟ اور تمہارے باہمی سلام و دعا کی تکمیل مصافحہ کرنا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن أيوب هو الغافقي المصري صدوق.
• علي بن يزيد هو ابن أبي يزيد الألهاني، ضعيف.
• القاسم هو ابن عبد الرحمن الدمشقي، صدوق: تقدموا.
• يحيى بن أيوب هو الغافقي المصري صدوق.
• علي بن يزيد هو ابن أبي يزيد الألهاني، ضعيف.
• القاسم هو ابن عبد الرحمن الدمشقي، صدوق: تقدموا.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2731 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مصافحہ کا بیان۔`
ابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مریض کی مکمل عیادت یہ ہے کہ تم میں سے عیادت کرنے والا اپنا ہاتھ اس کی پیشانی پر رکھے "، یا آپ نے یہ فرمایا: " (راوی کو شبہ ہو گیا ہے) اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر رکھے، پھر اس سے پوچھے کہ وہ کیسا ہے؟ اور تمہارے سلام کی تکمیل یہ ہے کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے مصافحہ کرو۔" [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2731]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(یہ سند مشہور ضعیف سندوں میں سے ہے، ’’عبید اللہ بن زحر‘‘ اور ’’علی بن زید بن جدعان‘‘ دونوں سخت ضعیف ہیں)
نوٹ:
(یہ سند مشہور ضعیف سندوں میں سے ہے، ’’عبید اللہ بن زحر‘‘ اور ’’علی بن زید بن جدعان‘‘ دونوں سخت ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2731 سے ماخوذ ہے۔