شعب الایمان — حدیث نمبر 8753

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تریسٹھویں شاخ: مریض کی عیادت کا باب۔

الثالث والستون من شعب الإيمان وهو باب في عيادة المريض

حدیث نمبر: 8753
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُعَلَّى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ، وَأَدْبَرَ الْأَنْصَارِيُّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ أَخِي سَعْدُ بْنُ عِبَادَةَ ؟ " ، فَقَالَ : هَالِكٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَعُودُهُ مِنْكُمْ ؟ " فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ وَنَحْنُ بِضْعَةَ عَشَرَ ، مَا عَلَيْنَا نِعَالٌ ، وَلَا خِفَافٌ ، وَلَا قَلَانِسُ ، وَلَا قُمُصٌ ، نَمْشِي فِي تِلْكِ السِّبَاخِ حَتَّى جِئْنَاهُ ، فَاسْتَأْخَرَ قَوْمُهُ مَنْ حَوْلَهُ حَتَّى دَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُ وَأَصْحَابُهُ الَّذِينَ مَعَهُ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَهْضَمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار کا ایک آدمی آیا، اس نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور پھر پلٹ گیا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بھائی سعد بن عبادہ کا کیا حال ہے؟“ اس نے کہا: وہ تو موت کے قریب ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون اس کی عیادت کرے گا؟“ پھر آپ ﷺ اٹھے اور ہم بھی آپ کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے، ہم دس سے کچھ اوپر آدمی تھے، ہمارے پاس نہ جوتے تھے، نہ موزے، نہ ٹوپیاں اور نہ قمیصیں، ہم ان شور زدہ زمینوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گئے، تو ان کے اردگرد موجود ان کی قوم کے لوگ پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے ساتھی جو آپ کے ہمراہ تھے ان کے قریب ہو گئے۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں ابو موسیٰ سے، انہوں نے محمد بن جہضم سے، انہوں نے اسماعیل بن جعفر سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والستون من شعب الايمان وهو باب في عيادة المريض / حدیث: 8753
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9183
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 412) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 507 | صحيح مسلم: 925
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن الحسين هو ابن ديزيل الهمداني.
• إسماعيل بن جعفر هو ابن أبي كثير الأنصاري الزرقي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 925 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں، کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک انصاری آدمی نے آ کر آپﷺ کو سلام عرض کیا اورپھر پشت پھیر کرچل دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اےانصاری! میرے بھائی سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کیا: بہتر ہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کون اسکی عیادت کے لیے جائے گا؟ پھر آپ کھڑے ہوئے اور... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2138]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دوست واحباب اور عزہ واقارب کی عیادت کرنا کار ثواب اور سنت نبوی ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2138 سے ماخوذ ہے۔