شعب الایمان — حدیث نمبر 8738
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تریسٹھویں شاخ: مریض کی عیادت کا باب۔
الثالث والستون من شعب الإيمان وهو باب في عيادة المريض
حدیث نمبر: 8738
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَائِدُ الْمَرِيضِ فِي مَخْرَفَةِ الْجَنَّةِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَمَّادٍ .ترجمہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مریض کی عیادت کرنے والا جنت کے باغ کے پھل چنتا رہتا ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں سعید بن منصور رحمہ اللہ کے واسطے سے حماد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• أبو قلابة هو عبد الملك بن زيد بن عمرو الجرمي البصري.
• أبو أسماء الرحبي هو عمرو بن مرثد الدمشقي.
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• أبو قلابة هو عبد الملك بن زيد بن عمرو الجرمي البصري.
• أبو أسماء الرحبي هو عمرو بن مرثد الدمشقي.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2568 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو بیمار کی عیادت کے لیے گیا وہ واپس لوٹنے تک جنت کے پھل میں رہتاہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6552]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
مخرفة: باغ، یا اس کی روش، یا اس تک پہنچانے کا راستہ۔
خرفة: پھل۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا بیمار کی عیادت کے لیے آنا جانا، اس قدر پسندیدہ اور اعلیٰ عمل ہے کہ وہ جنت میں جانے اور اس کے پھل کے حصول کا ذریعہ اور سبب ہے، کیونکہ یہ عمل بیمار کی تسلی اور مسرت کا باعث بنتا ہے۔
اس لیے اس عمل کو اس کی راحت و آسائش میں خلل کا باعث نہیں ہونا چاہیے یا اس کے پاس اتنا زیادہ وقت بیٹھنا کہ اس کے لیے اذیت اور تکلیف کا سبب بنے درست نہیں ہے۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6552 سے ماخوذ ہے۔