شعب الایمان — حدیث نمبر 8643

باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔

قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ

حدیث نمبر: 8643
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، وَكَانَ تَحْتَهُ الدَّرْدَاءُ ، قَالَ : أَتَيْتُ الشَّامَ فَأَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَلَمْ أَلْقَهُ ، وَلَقِيتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ فَقَالَتْ : تُرِيدُ الْحَجَّ الْعَامَ ؟ ، قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، فَادْعُ لَنَا بِخَيْرٍ ، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " دُعَاءُ الْمُسْلِمِ يُسْتَجَابُ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ ، عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ مُوَكَّلٌ ، مَا دَعَا لِأَخِيهِ بِخَيْرٍ إِلَّا قَالَ : آمِينَ ، وَلَكَ بِمِثْلٍ " .
قَالَ : فَخَرَجْتُ إِلَى السُّوقِ فَلَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَقَالَ لِي مِثْلَ ذَلِكَ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ .
ترجمہ

صفوان بن عبداللہ بن صفوان رحمہ اللہ، جن کے نکاح میں سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا تھیں، بیان کرتے ہیں: ”میں شام آیا تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس گیا مگر ان سے ملاقات نہ ہو سکی، البتہ سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پوچھا: ”کیا اس سال حج کا ارادہ ہے؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”تو ہمارے لیے خیر کی دعا کرنا، کیونکہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”مسلمان کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی ہوئی دعا قبول کی جاتی ہے۔ اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے، جب بھی وہ اپنے بھائی کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: ’آمین، اور تمہارے لیے بھی اسی کے مثل ہو۔‘““
صفوان رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں بازار کی طرف نکلا تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی مجھ سے ایسی ہی بات فرمائی۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8643
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 9061
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 2895) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (سنن ابن ماجه 2895) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 350) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) 3/ 2095، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 966 رقم 2895، وأحمد فى (مسنده) 5/ 196، 6/ 452، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 625، ومسلم فى (الذكر والدعاء) 3/ 2094 رقم 86، 87، وأبو داود فى (سننه) 2/ 186 رقم 1534، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 10/ 198، والخرائطي فى (المنتقى من مكارم الأخلاق) رقم 403»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2732 | صحيح مسلم: 2733 | سنن ابي داود: 1534 | سنن ابن ماجه: 2895 | رياض الصالحين: 1495
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الزبير هو محمد بن مسلم بن تدرس الأسدي، المكي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1534 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´اپنے مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا کرنے کا بیان۔`
ام الدرادء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے (غائبانہ) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1534]
1534. اردو حاشیہ: ➊ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دو بیویاں تھیں۔ اور دونوں کی کنیت ام درداء تھی۔ بڑی صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تھیں ان کا نام خیرہ ہے اور جن کا اس سند میں ذکر ہے۔ وہ تابعیہ ہیں ان کا نام ہجمیہ یا جہیمہ یا جمانہ وارد ہے۔ رحمہا اللہ تعالیٰ۔
➋ اس میں ترغیب ہے کہ انسان اپنے قریبی اور بعیدی تمام عزیزوں کو بلکہ عام مسلمانوں کی بھی اپنی دعائوں میں شامل رکھا کرے تاکہ فرشتے اس کے لئے دُعا کریں۔ اور فرشتوں کی دُعا (ان شاء اللہ) قبولیت کے لئے زیادہ مدد گار ہوگی۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1534 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2895 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´حاجی کی دعا کی فضیلت۔`
صفوان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان کی زوجیت میں ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں، وہ ان کے پاس گئے، وہاں ام الدرداء یعنی ساس کو پایا، ابو الدرداء کو نہیں، ام الدرداء نے ان سے پوچھا: کیا تمہارا امسال حج کا ارادہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، تو انہوں نے کہا: ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا کرنا، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: " آدمی کی وہ دعا جو وہ اپنے بھائی کے لیے اس کے غائبانے میں کرتا ہے قبول کی جاتی ہے، اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے، جب وہ اس کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے تو وہ ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2895]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
حج وعمرہ کے لیے جانے والوں سے دعا کی درخواست کرنی چاہیے۔

(2)
افضل مقامات پر دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

(3)
کسی کی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرنا بہت ثواب کا کام ہے اور اللہ کی رحمت و برکت کا باعث ہے۔

(4)
  فرشتوں کا دعا کرنا قبولیت کا اشارہ ہے کیونکہ فرشتے اللہ کے حکم سے ہی دعا کرتے ہیں۔

(5)
افضل شخص اپنے سے کم درجے کے آدمی سے دعا کی درخواست کر سکتا ہے۔

(6)
اپنے سے افضل آدمی کے حق میں دعاکرنا درست ہے-
(7)
جن اوقات ومقامات میں دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے ان میں اپنے بزرگوں ے لیے دوستوں اور عزیزوں کے لیے دعا کرنی چاہیے اگرچہ انہوں نے دعا کرنے کو نہ بھی کہا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2895 سے ماخوذ ہے۔