سنن ابن ماجه
كتاب المناسك— کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
بَابُ : فَضْلِ دُعَاءِ الْحَجِّ باب: حاجی کی دعا کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ ، قَالَ : وَكَانَتْ تَحْتَهُ ابْنَةُ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، فَأَتَاهَا فَوَجَدَ أُمَّ الدَّرْدَاءِ ، وَلَمْ يَجِدْ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَتْ لَهُ : تُرِيدُ الْحَجَّ الْعَامَ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَتْ : فَادْعُ اللَّهَ لَنَا بِخَيْرٍ ، فَإِنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ : " دَعْوَةُ الْمَرْءِ مُسْتَجَابَةٌ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ ، عِنْدَ رَأْسِهِ مَلَكٌ يُؤَمِّنُ عَلَى دُعَائِهِ كُلَّمَا دَعَا لَهُ بِخَيْرٍ ، قَالَ : آمِينَ ، وَلَكَ بِمِثْلِهِ " ، قَالَ : ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى السُّوقِ ، فَلَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَحَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ ذَلِكَ .
´صفوان بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ` ان کی زوجیت میں ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں ، وہ ان کے پاس گئے ، وہاں ام الدرداء یعنی ساس کو پایا ، ابو الدرداء کو نہیں ، ام الدرداء نے ان سے پوچھا : کیا تمہارا امسال حج کا ارادہ ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : ہاں ، تو انہوں نے کہا : ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا کرنا ، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” آدمی کی وہ دعا جو وہ اپنے بھائی کے لیے اس کے غائبانے میں کرتا ہے قبول کی جاتی ہے ، اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ ہوتا ہے ، جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے ، جب وہ اس کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے تو وہ آمین کہتا ہے ، اور کہتا ہے : تیرے لیے بھی ایسا ہی ہو “ ۔ صفوان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میں بازار کی طرف چلا گیا ، تو میری ملاقات ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے بھی مجھ سے اسی کے مثل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ۔
حضرت صفوان بن عبداللہ بن صفوان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کی بیٹی ان (صفوان) کے نکاح میں تھیں۔ وہ ان کے ہاں آئے تو ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے ملاقات ہوئی، حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ (گھر میں) نہ ملے۔ ام الدرداء رضی اللہ عنہا نے کہا: ”آپ کا اس سال حج کا ارادہ ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ فرمایا: ”تو ہمارے لیے بھی دعائے خیر کرنا کیونکہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”آدمی کی اپنے بھائی کے حق میں اس کی عدم موجودگی میں کی ہوئی دعا مقبول ہے۔ دعا کرنے والے کے سر کے قریب ایک فرشتہ اس کی دعا پر آمین کہتا ہے۔ جب بھی وہ اس (غیر موجود بھائی) کے حق میں دعا کرتا ہے فرشتہ کہتا ہے: «آمِينَ، وَلَكَ بِمِثْلٍ» ”آمین اور تجھے بھی یہ کچھ نصیب ہو۔“““ انہوں نے فرمایا: ”پھر میں بازار گیا تو حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہو گئی تو انہوں نے بھی مجھے نبی ﷺ کا یہی فرمان سنایا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
صفوان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان کی زوجیت میں ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں، وہ ان کے پاس گئے، وہاں ام الدرداء یعنی ساس کو پایا، ابو الدرداء کو نہیں، ام الدرداء نے ان سے پوچھا: کیا تمہارا امسال حج کا ارادہ ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں، تو انہوں نے کہا: ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا کرنا، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: " آدمی کی وہ دعا جو وہ اپنے بھائی کے لیے اس کے غائبانے میں کرتا ہے قبول کی جاتی ہے، اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ ہوتا ہے، جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے، جب وہ اس کے لیے خیر کی دعا کرتا ہے تو وہ ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2895]
فوائد ومسائل: (1)
حج وعمرہ کے لیے جانے والوں سے دعا کی درخواست کرنی چاہیے۔
(2)
افضل مقامات پر دعا کا اہتمام کرنا چاہیے۔
(3)
کسی کی عدم موجودگی میں اس کے لیے دعا کرنا بہت ثواب کا کام ہے اور اللہ کی رحمت و برکت کا باعث ہے۔
(4)
فرشتوں کا دعا کرنا قبولیت کا اشارہ ہے کیونکہ فرشتے اللہ کے حکم سے ہی دعا کرتے ہیں۔
(5)
افضل شخص اپنے سے کم درجے کے آدمی سے دعا کی درخواست کر سکتا ہے۔
(6)
اپنے سے افضل آدمی کے حق میں دعاکرنا درست ہے-
(7)
جن اوقات ومقامات میں دعا کی قبولیت کی زیادہ امید ہے ان میں اپنے بزرگوں ے لیے دوستوں اور عزیزوں کے لیے دعا کرنی چاہیے اگرچہ انہوں نے دعا کرنے کو نہ بھی کہا ہو۔
ام الدرادء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے (غائبانہ) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو۔" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1534]
➋ اس میں ترغیب ہے کہ انسان اپنے قریبی اور بعیدی تمام عزیزوں کو بلکہ عام مسلمانوں کی بھی اپنی دعائوں میں شامل رکھا کرے تاکہ فرشتے اس کے لئے دُعا کریں۔ اور فرشتوں کی دُعا (ان شاء اللہ) قبولیت کے لئے زیادہ مدد گار ہوگی۔