شعب الإيمان الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم
شعب الایمان — حدیث نمبر 8605
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
حدیث نمبر: 8605
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ ، وَابْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ ، وَأَعْطَى ، وَمَنَعَ لَهُ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ ، وَإِنَّ مِنْ أَقَارِبِكُمْ إِلَى اللَّهِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا " .ترجمہ
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کے لیے بغض رکھا، اللہ کے لیے دیا اور اللہ ہی کے لیے روک لیا، اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔ اور بلاشبہ تم میں سے اللہ کے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں تم سب سے اچھے ہیں۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• صدقة هو ابن خالد الأموي، الدمشقي.
• ابن شعيب هو محمد بن شعيب بن شابور الأموي، صدوق.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4681 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ ہی کے رضا کے لیے محبت کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دشمنی کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دیا، اللہ ہی کے رضا کے لیے منع کر دیا تو اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4681]

فوائد ومسائل:
محبت کرنا یا بعض رکھنا دل کے اعمال ہیں اور کسی کو کوئی چیز دینا یا نہ دينا ہاتھ کے اعمال ہیں اور یہ سب ایمان کے مکمل کرنے یا ناقص رکھنے کے اسباب ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4681 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2521 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
معاذ بن انس جہنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کی رضا کے لیے دیا اور اللہ کی رضا کے لیے روکا اور جس نے اللہ کی رضا کے لیے محبت کی، اور اللہ کی رضا کے لیے عداوت و دشمنی کی اور اللہ کی رضا کے لیے نکاح کیا تو یقیناً اس کا ایمان مکمل ہو گیا۔" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2521]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(امام ترمذی نے اسے منکر کہا ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے حسن ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحة رقم: 380)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2521 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 30 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´دوستی اور دشمنی کا معیار`
«. . . وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ -[17]- وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتكْمل الْإِيمَان» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد . . .»
". . . سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اللہ ہی کے لیے محبت کی اور اللہ ہی کے لیے دشمنی رکھی اور جس کو کچھ دیا اللہ ہی کے لیے دیا اور نہیں دیا تو اللہ ہی کے لیے نہیں دیا (یعنی ان سب کاموں کو اللہ ہی کی رضا جوئی کے لیے کیا ہے۔) تو اس نے ایمان کو کامل کر لیا ہے۔" اس حدیث کو ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 30]

تحقیق الحدیث: اس روایت کی سند حسن (لذاتہ) ہے۔
◈ اسے طبرانی نے بھی المعجم الکبیر میں «يحييٰ بن الحارث عن القاسم عن أبى أمامة رضي الله عنه» کی سند سے روایت کیا ہے۔ [8؍208 ح7737]
➊ یحییٰ بن الحارث الذماری: ثقہ ہیں، دیکھئے: [تقريب التهذيب 7522]
➋ قاسم بن عبدالرحمٰن ابوعبدالرحمٰن الدمشقی صاحب ابی امامہ: صدوق حسن الحدیث ہیں، جمہور محدثین نے انہیں ثقہ، صدوق وحسن الحدیث قرار دیا ہے۔
توثیق وتعریف کرنے والوں کے نام مع حوالہ درج ذیل ہیں:
یحییٰ بن معین [رواية الدوري: 5120، سوالات ابن الجنيد: 514، 571]
ترمذی [428، 2347]
یعقوب بن سفیان الفارسی [المعرفة والتاريخ 2؍456]
بخاری [سنن ترمذي: 3195، 2731 و علل الترمذي الكبير 1؍512]
عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر [التاريخ الكبير للبخاري159/7 وسنده قوي، البخاري بري من التدليس]
ابن شاہین [الثقات: 1150]
العجلی [التاريخ: 1505 قال: "شامي تابعى ثقة يكتب حديثه وليس بالقوي"]
↰ یعنی وہ سعید بن جبیر وغیرہ کی طرح القوی نہیں ہیں بلکہ عجلی کے نزدیک حسن الحدیث ہیں۔
الحاکم [المستدرك 83/2 صحح له]
الذہبی [الكاشف 337/2 وقال: "صدوق"]
البوصیری [صح له فى زوائد ابن ماجه: 1597 ووثقه]
المنذری [دیکھئے مسند أحمد 261/5 ح 22603 و الموسوعة الحديثيه 586/36 ح 22248 / الترغيب والترهيب للمنذري 3؍99 ح 3046]
الٰہیثمی [ديكهئے المعجم الكبير 8؍279 ح 7913 ومجمع الزوائد 4؍33]
ابن حجر العسقلانی [تقريب التهذيب: 5470 وقال: "صدوق يغرب كثيرا" ثقه وصدوق عند الجمهور]، ↰ راوی پر «يغرب كثيرا» کوئی جرح قادح نہیں ہے۔
ان کے علاوہ درج ذیل علماء سے بھی توثیق وتعریف مروی ہے: ابوحاتم الرازی، یعقوب بن شیبہ، ابواسحاق الحربی اور ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی۔ ديكهئے: [تهذيب الكمال، نسخه مصغره 74/6 وتهذيب التهذيب 8؍318، 319]
قاسم مذکور پر درج ذیل علماء سے جرح مروی ہے:
أحمد بن حنبل، الغلابی، العقیلی، ابن الجوزی، ابن حبان اور زیلعی [نصب الرايه 1؍69]
↰ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ یہ راوی جمہور محدثین کے نزدیک موثق ہیں، لہٰذا حسن الحدیث ہیں۔
تنبیہ:
حافظ ھیثمی لکھتے ہیں: «وهو ضعيف عند الأكثرين»
اور وہ (قاسم ابوعبدالرحمٰن) جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 1؍96] ↰ یہ قول تین وجہ سے غلط ہے: ① تحقیق کے بعد یہ ثابت کر دیا گیا ہے کہ قاسم مذکور جمہور کے نزدیک موثق ہیں۔
② حافظ ہیثمی بذات خود انہیں ثقہ کہتے ہیں: «كما تقدم آنفا» ۔
③ عینی حنفی نے کہا: «والقاسم بن عبدالرحمٰن وثقه الجمهور وضعفه بعضهم» [عمدة القاري 7؍146 ح1103]
فقہ الحدیث
➊ ثابت ہوا کہ ایمان قول و عمل کا نام ہے۔ ایمان زیادہ اور کم ہوتا ہے، لہٰذا مرجیہ کا عقیدہ باطل ہے۔
➋ اپنا مال و دولت صرف انہی مصارف پر خرچ کرنا چاہئے جو کتاب و سنت کے مطابق ہیں۔
➌ کتاب و سنت کے مخالف کاموں پر اپنا مال و دولت کبھی خرچ نہیں کرنا چاہئیے ورنہ ایمان میں کمی واقع ہو جائے گی۔
➍ اہل بدعت اور مجرمین سے بغض رکھنا ایمان کی نشانی ہے۔
➎ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے اللہ کے لئے محبت کرنا بڑی فضیلت والا عمل ہے۔

درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 30 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 31 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´دوستی اور دشمنی کا معیار`
«. . . عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ مَعَ تَقْدِيمٍ وَتَأْخِير وَفِيه: «فقد اسْتكْمل إيمَانه» . . .»
". . . سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں الفاظ کی تقدیم و تاخیر ہے، اس میں ہے کہ اس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 31]

تخریج الحدیث:
[سنن ترمذي 2521]، [حاكم 164/2]
تحقیق الحدیث: اس حدیث کی سند حسن ہے۔
اسے حاکم [164/2] اور ذھبی نے شیخین کی شرط [!] پر صحیح کہا ہے۔
اسے «هذا حديث منكر» کہنا غلط ہے۔

درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 31 سے ماخوذ ہے۔