شعب الایمان — حدیث نمبر 15

باب: اس بات کی دلیل کہ تمام طاعات ایمان ہیں۔

باب الدليل على أن الطاعات كلها إيمان

حدیث نمبر: 15
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عِصْمَةَ قَالَا :
حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ خُرَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ ، وَأَحَبَّ لِلَّهِ ، وَأَبْغَضَ لِلَّهِ ، وَأَنْكَحَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ إِيمَانَهُ " .
وَرَوَى ذَلِكَ أَيْضًا فِي حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَيْرِ الْإِنْكَاحِ ، فَصَرَّحَ بِأَنَّ هَذِهِ الْخِصَالَ كُلَّهَا إِيمَانٌ ، وَأَبَانَ أَنَّ أَوْثَقَ عُرَى الْإِيمَانِ الْإِخْلَاصُ " .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے دیا، اللہ کے لیے روکا، اللہ کے لیے محبت کی، اللہ کے لیے بغض رکھا اور اللہ کے لیے (اپنی زیرِ کفالت کا) نکاح کیا، تو اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔“
اور یہ بات سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بھی نبی ﷺ سے نکاح کے ذکر کے بغیر مروی ہے، چنانچہ اس میں صراحت ہے کہ یہ تمام خصلتیں ایمان ہیں، اور یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایمان کی سب سے مضبوط کڑی اخلاص ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 15
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 15
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4681) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (30) (سنن أبي داود 4681) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 105) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2521، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15190، 15211، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2741»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4681 | سنن ترمذي: 2521 | مشكوة المصابيح: 30 | مشكوة المصابيح: 31 | شعب الإيمان: 8605
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• وابراهيم بن عصمة العدل النيسابوري (م ٣٤٧ هـ)، قال الحاكم في "تاريخه": أدركته وتد شاخ .. وكانت أصوله صحاحا، وسماعاته صحيحة فوقع إليه بعض الوراقين فزاد فيه أشياء قد برأ الله أبا إسحاق منها، راجع "لسان الميزان" (١/ ٨٠).
• السري بن خزيمة بن معاوية، أبو محمد الأبيوردي، (م ٢٧٥ هـ)، محدث نيسابور، قال الحاكم: هو الشيخ فوق الثقة، وكان لا يحدث إلا من أصل كتابه، راجع "السير"، (١٣/ ٢٤٥).
• عبد الله بن يزيد المكي، أبو عبد الرحمن المقرئي (م ٢١٣ هـ)، ثقة، فاضل، من التاسعة، وهو من كبار شيوخ البخاري، (ع).
• سعيد بن أبي أيوب الخزاعي، المصري، أبويحيي (م ١٦١ هـ)، ثقة، ثبت، من السابعة (ع).
• أبومرحوم- عبد الرحيم بن ميمون المدني، نزيل مصر (م ١٤٣ هـ)، صدوق، زاهد من السادسة، ضعفه ابن معين، وقال أبوحاتم: يكتب حديثه ولا يحتج به، (د ت س هـ).
• سهل بن معاذ بن أنس الجهني، نزيل مصر، لا بأس به إلا في روايات زبان عنه، من الرابعة (بخ د ت هـ). والحديث عند الحاكم في "المستدرك" (٢/ ١٦٤) وقال صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه ووافقه الذهبي، (قلت) أبومرحوم وسهل بن معاذ ليسا من شرط الشيخين، وقال الألباني: إسناده حسن.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4681 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔`
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ ہی کے رضا کے لیے محبت کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دشمنی کی، اللہ ہی کے رضا کے لیے دیا، اللہ ہی کے رضا کے لیے منع کر دیا تو اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4681]
فوائد ومسائل:
محبت کرنا یا بعض رکھنا دل کے اعمال ہیں اور کسی کو کوئی چیز دینا یا نہ دينا ہاتھ کے اعمال ہیں اور یہ سب ایمان کے مکمل کرنے یا ناقص رکھنے کے اسباب ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4681 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2521 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
معاذ بن انس جہنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے اللہ کی رضا کے لیے دیا اور اللہ کی رضا کے لیے روکا اور جس نے اللہ کی رضا کے لیے محبت کی، اور اللہ کی رضا کے لیے عداوت و دشمنی کی اور اللہ کی رضا کے لیے نکاح کیا تو یقیناً اس کا ایمان مکمل ہو گیا۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2521]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(امام ترمذی نے اسے منکر کہا ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے حسن ہے، ملاحظہ ہو: الصحیحة رقم: 380)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2521 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 30 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´دوستی اور دشمنی کا معیار`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ -[17]- وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتكْمل الْإِيمَان» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد . . .»
". . . سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اللہ ہی کے لیے محبت کی اور اللہ ہی کے لیے دشمنی رکھی اور جس کو کچھ دیا اللہ ہی کے لیے دیا اور نہیں دیا تو اللہ ہی کے لیے نہیں دیا (یعنی ان سب کاموں کو اللہ ہی کی رضا جوئی کے لیے کیا ہے۔) تو اس نے ایمان کو کامل کر لیا ہے۔" اس حدیث کو ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 30]
تحقیق الحدیث: اس روایت کی سند حسن (لذاتہ) ہے۔
◈ اسے طبرانی نے بھی المعجم الکبیر میں «يحييٰ بن الحارث عن القاسم عن أبى أمامة رضي الله عنه» کی سند سے روایت کیا ہے۔ [8؍208 ح7737]
➊ یحییٰ بن الحارث الذماری: ثقہ ہیں، دیکھئے: [تقريب التهذيب 7522]
➋ قاسم بن عبدالرحمٰن ابوعبدالرحمٰن الدمشقی صاحب ابی امامہ: صدوق حسن الحدیث ہیں، جمہور محدثین نے انہیں ثقہ، صدوق وحسن الحدیث قرار دیا ہے۔

توثیق وتعریف کرنے والوں کے نام مع حوالہ درج ذیل ہیں:
یحییٰ بن معین [رواية الدوري: 5120، سوالات ابن الجنيد: 514، 571]
ترمذی [428، 2347]
یعقوب بن سفیان الفارسی [المعرفة والتاريخ 2؍456]
بخاری [سنن ترمذي: 3195، 2731 و علل الترمذي الكبير 1؍512]
عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر [التاريخ الكبير للبخاري159/7 وسنده قوي، البخاري بري من التدليس]
ابن شاہین [الثقات: 1150]
العجلی [التاريخ: 1505 قال: "شامي تابعى ثقة يكتب حديثه وليس بالقوي"]
↰ یعنی وہ سعید بن جبیر وغیرہ کی طرح القوی نہیں ہیں بلکہ عجلی کے نزدیک حسن الحدیث ہیں۔
الحاکم [المستدرك 83/2 صحح له]
الذہبی [الكاشف 337/2 وقال: "صدوق"]
البوصیری [صح له فى زوائد ابن ماجه: 1597 ووثقه]
المنذری [دیکھئے مسند أحمد 261/5 ح 22603 و الموسوعة الحديثيه 586/36 ح 22248 / الترغيب والترهيب للمنذري 3؍99 ح 3046]
الٰہیثمی [ديكهئے المعجم الكبير 8؍279 ح 7913 ومجمع الزوائد 4؍33]
ابن حجر العسقلانی [تقريب التهذيب: 5470 وقال: "صدوق يغرب كثيرا" ثقه وصدوق عند الجمهور]، ↰ راوی پر «يغرب كثيرا» کوئی جرح قادح نہیں ہے۔

ان کے علاوہ درج ذیل علماء سے بھی توثیق وتعریف مروی ہے: ابوحاتم الرازی، یعقوب بن شیبہ، ابواسحاق الحربی اور ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی۔ ديكهئے: [تهذيب الكمال، نسخه مصغره 74/6 وتهذيب التهذيب 8؍318، 319]

قاسم مذکور پر درج ذیل علماء سے جرح مروی ہے:
أحمد بن حنبل، الغلابی، العقیلی، ابن الجوزی، ابن حبان اور زیلعی [نصب الرايه 1؍69]
↰ اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ یہ راوی جمہور محدثین کے نزدیک موثق ہیں، لہٰذا حسن الحدیث ہیں۔

تنبیہ:
حافظ ھیثمی لکھتے ہیں: «وهو ضعيف عند الأكثرين»
اور وہ (قاسم ابوعبدالرحمٰن) جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 1؍96] ↰ یہ قول تین وجہ سے غلط ہے: ① تحقیق کے بعد یہ ثابت کر دیا گیا ہے کہ قاسم مذکور جمہور کے نزدیک موثق ہیں۔
② حافظ ہیثمی بذات خود انہیں ثقہ کہتے ہیں: «كما تقدم آنفا» ۔
③ عینی حنفی نے کہا: «والقاسم بن عبدالرحمٰن وثقه الجمهور وضعفه بعضهم» [عمدة القاري 7؍146 ح1103]

فقہ الحدیث
➊ ثابت ہوا کہ ایمان قول و عمل کا نام ہے۔ ایمان زیادہ اور کم ہوتا ہے، لہٰذا مرجیہ کا عقیدہ باطل ہے۔
➋ اپنا مال و دولت صرف انہی مصارف پر خرچ کرنا چاہئے جو کتاب و سنت کے مطابق ہیں۔
➌ کتاب و سنت کے مخالف کاموں پر اپنا مال و دولت کبھی خرچ نہیں کرنا چاہئیے ورنہ ایمان میں کمی واقع ہو جائے گی۔
➍ اہل بدعت اور مجرمین سے بغض رکھنا ایمان کی نشانی ہے۔
➎ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان سے اللہ کے لئے محبت کرنا بڑی فضیلت والا عمل ہے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 30 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 31 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´دوستی اور دشمنی کا معیار`
«. . . عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ مَعَ تَقْدِيمٍ وَتَأْخِير وَفِيه: «فقد اسْتكْمل إيمَانه» . . .»
". . . سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس میں الفاظ کی تقدیم و تاخیر ہے، اس میں ہے کہ اس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 31]
تخریج الحدیث:
[سنن ترمذي 2521]، [حاكم 164/2]

تحقیق الحدیث: اس حدیث کی سند حسن ہے۔
اسے حاکم [164/2] اور ذھبی نے شیخین کی شرط [!] پر صحیح کہا ہے۔
اسے «هذا حديث منكر» کہنا غلط ہے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 31 سے ماخوذ ہے۔