شعب الایمان — حدیث نمبر 8560

باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔

قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ

حدیث نمبر: 8560
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْنَقُ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ أَبَانَ بِنْتُ الْوَازِعِ بْنِ زَارِعٍ ، عَنْ جَدِّهَا زَارِعٍ ، - وَكَانَ فِي وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ - قَالَ : لَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَجَعَلْنَا نَتَبَادَرُ مِنْ رَوَاحِلِنَا فَنُقَبِّلُ يَدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَهُ ، وَانْتَظَرَ الْمُنْذِرُ الْأَشَجُّ حَتَّى أَتَى عَيْبَتَهُ ، فَلَبِسَ ثَوْبَيْهِ ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : " إِنَّ فِيكَ خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ : الْحِلْمُ ، وَالْأَنَاةُ " فَقَالَ : يَا رَسُولُ أَنَا أَتَخَلَّقُ بِهِمَا أَمِ اللَّهُ جَبَلَنِي عَلَيْهِمَا ؟ قَالَ : " بَلِ اللَّهُ جَبَلَكَ عَلَيْهِمَا " . قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ .
وَرُوِّينَا عَنِ الشَّعْبِيِّ : أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَمَّا قَدِمَ مِنَ الْحَبَشَةِ ضَمَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ .
وَقَدْ ذَكَرْنَا هَذِهِ الْأَحَادِيثَ وَمَا يَتَّصِلُ بِهَا مِنْ كِتَابِ النِّكَاحِ مِنْ " كِتَابِ السُّنَنِ " .
ترجمہ

سیدنا زارع رضی اللہ عنہ، جو وفدِ عبدالقیس میں شامل تھے، بیان کرتے ہیں کہ جب ہم مدینہ پہنچے تو ہم اپنی سواریوں سے لپک لپک کر اترنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ اور پاؤں چومنے لگے، جبکہ سیدنا منذر اشج رضی اللہ عنہ انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ اپنے سامان کے تھیلے کے پاس آئے، اپنے دونوں کپڑے پہنے، پھر نبی ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم میں دو خصلتیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے: بردباری اور وقار (سوچ سمجھ کر کام کرنا)۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں ان خصلتوں کو خود اختیار کرتا ہوں یا اللہ نے مجھے انہی پر پیدا کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ اللہ نے تمہیں انہی پر پیدا کیا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسی دو خصلتوں پر پیدا کیا جنہیں اللہ اور اس کا رسول ﷺ پسند کرتے ہیں۔“
اور ہم نے امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ جب سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ حبشہ سے آئے تو نبی ﷺ نے انہیں اپنے سینے سے لگا لیا اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔
اور ہم نے ان احادیث اور ان سے متعلق باتوں کو ”کتاب السنن“ کی کتاب النکاح میں ذکر کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8560
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8966
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن دون ذكر الرجلين (سنن أبي داود 5225) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, أم أبان لم أجد من وثقھا فھي : مجهولة كما في التحرير(8700) وللهيثمي كلام مشوش في المجمع (390/9), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 181 (سنن أبي داود 5225) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 294) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 5/ 275 رقم 5313 هـ، والبخاري فى (التاريخ الكبير) 4/ 1/ 447، والبخاري فى (صحيحه) رقم 975، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 7/ 102»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5225
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مطر بن عبد الرحمن الأعنق هو العبدي، البصري صدوق.
• أم أبان بنت الوازع بن الزارع هي مقبولة أي عند المتابعة.
• وجدّها زارع بن عامر العبدي من عبد القيس كنيته أبو الوازع وقيل: زارع بن زارع والأول أصح، عداده في أعراب البصرة صحابي. راجع "الإصابة" (١/ ٥٢٢ - ٥٢٣) "أسد الغابة" (٢/ ٢٤٥) "طبقات ابن سعد" (٥/ ٥٦٣، ٧/ ٨٨) "المعجم الكبير" (٥/ ٢٧٥) "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٤٤٧) "الثقات" (٣/ ١٤٣).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5225 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´پیر چومنے (قدم بوسی) کا بیان۔`
زارع سے روایت ہے، وہ وفد عبدالقیس میں تھے وہ کہتے ہیں جب ہم مدینہ پہنچے تو اپنے اونٹوں سے جلدی جلدی اترنے لگے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں اور پیروں کا بوسہ لینے لگے، اور منذر اشج انتظار میں رہے یہاں تک کہ وہ اپنے کپڑے کے صندوق کے پاس آئے اور دو کپڑے نکال کر پہن لیے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ان سے فرمایا: " تم میں دو خصلتیں ہیں جو اللہ کو محبوب ہیں: ایک بردباری اور دوسری وقار و متانت " انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا یہ دونوں خصلتیں جو مجھ میں ہیں میں نے اختیار کیا ہے؟ (کسبی ہیں) (یا وہبی) اللہ نے مجھ میں پی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5225]
فوائد ومسائل:
1- یہ روایت ضعیف ہے اور شیخ البانی ؒ کے نزدیک اس میں پاوں کا ذکر صحیح نہیں۔
گویا ہاتھوں کو بوسہ دینا جائز ہے۔

2: حوصلہ مند اور باوقاررہنا انسان کے شرف کو دوبالا کردیتا ہے جبکہ جلد بازی باوقارانسان کو زیب نہیں دیتی۔

3: اچھی عادتیں فطری ہوں تو عزوجل کی حمد کرنی چاہیے اور ان پر کاربند رہنا چاہیے۔
اگر فطری نہ ہوں تو انسان کو اپنی عادتیں اچھی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5225 سے ماخوذ ہے۔