شعب الایمان — حدیث نمبر 8559
باب: معانقہ کے بارے میں ابراہیم کا قصہ، تاریخ کے تینتیسویں (جز) میں۔
قصة إبراهيم في المعانقة في الثالث والثلاثين من التاريخ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَالَوَيْهِ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَلْقَى الرَّجُلَ أَيُقَبِّلُهُ ؟ قَالَ : " لَا " . قَالَ : أَفَيَنْحَنِي لَهُ ؟ قَالَ : " لَا " ، وَسُئِلَ عَنِ الْمُصَافَحَةِ فَرَخَّصَ فِيهَا .
فَهَذَا مِمَّا يَتَفَرَّدُ بِهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ وَكَانَ قَدِ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
وَأَمَّا تَقْبِيلُ الْيَدِ فَقَدْ رُوِّينَا فِي قِصَّةِ الْفِرَارِ قَالَ : فَدَنَوْنَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبَّلْنَا يَدَهُ .
وَرُوِّينَا عَنْ عُمَرَ : أَنَّهُ لَمَّا قَدِمَ الشَّامَ اسْتَقْبَلَهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَقَبَّلَ يَدَهُ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو دوسرے آدمی سے ملتا ہے کہ کیا وہ اسے بوسہ دے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ پوچھا گیا: ”کیا اس کے سامنے جھک جائے؟“ فرمایا: ”نہیں۔“ اور مصافحہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے اس کی اجازت دی۔
میں (مصنف) کہتا ہوں: یہ ان روایات میں سے ہے جنہیں بیان کرنے میں حنظلہ سدوسی رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور وہ آخر عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے، واللہ اعلم۔
اور جہاں تک ہاتھ چومنے کا تعلق ہے تو ہم نے (جنگ سے) فرار کے واقعے میں روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا: ”پھر ہم نبی ﷺ کے قریب ہوئے اور ہم نے آپ ﷺ کا ہاتھ چوم لیا۔“
اور ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جب وہ شام تشریف لائے تو سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے ان کا استقبال کیا اور ان کا ہاتھ چوم لیا۔