حدیث نمبر: 8494
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ أَبِي غِفَارٍ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي جُرَيٍّ الْهُجَيْمِيِّ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ : " لَا تَقُلْ عَلَيْكَ السَّلَامُ ، فَإِنَّ عَلَيْكَ السَّلَامُ تَحِيَّةُ الْمَوْتَى " .
ترجمہ

سیدنا ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللَّهِ» (اے اللہ کے رسول! آپ پر سلام ہو)۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”«عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، کیونکہ «عَلَيْكَ السَّلَامُ» مُردوں کا سلام ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والستون من شعب الايمان وهو باب في مقاربة اهل الدين وموادتهم ، وافشاء السلام بينهم / حدیث: 8494
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8885
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 5209) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, انظر الحديث السابق (4084) (سنن أبي داود 5209) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 248) . »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 429، وأبو داود فى (سننه) 5/ 387 رقم 5209، والنسائي فى (عمل اليوم والليلة) رقم 318، والطبراني فى (الكبير) 7/ 74 رقم 6387»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2722 | سنن ابي داود: 4084 | سنن ابي داود: 5209 | رياض الصالحين: 795 | رياض الصالحين: 856 | شعب الإيمان: 6240
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود هو سليمان بن الأشعث السجستاني.
• أبو خالد الأحمر هو سليمان بن حبان الأزدي الكوفي صدوق.
• أبوكفار هو المثنى بن سعيد الطائي، البصري، لا بأس به.
• أبو تميمة الهجيمي هو طريف بن مجالد.
• أبو جري هو جابر بن سليم الهجيمي صحابي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5209 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´«عليك السلام» کہنے کی کراہیت کا بیان`
ابوجری ہجیمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا: «عليك السلام يا رسول الله» " آپ پر سلام ہو اللہ کے رسول! " تو آپ نے فرمایا: «عليك السلام» مت کہو کیونکہ «عليك السلام» مردوں کا سلام ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5209]
فوائد ومسائل:
سلام کی ابتدا کرنے والا (السلام علیکم یا السلام علیک) کہے اور جواب دینے والا (وعلیکم السلام یا وعلیک السلام) کہے، یعنی اس میں حرف واو کا اضافہ ہو۔
صرف علیک السلام ابتدا کرنے میں یا جواب دینے میں کسی طرح صحیح نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5209 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4084 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´تہ بند (لنگی) کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا منع ہے۔`
ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ لوگ اس کی رائے کو قبول کرتے ہیں جب بھی وہ کوئی بات کہتا ہے لوگ اسی کو تسلیم کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں نے دو مرتبہ کہا: «عليك السلام يا رسول الله» " آپ پر سلام ہو اللہ کے رسول " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " «عليك السلام» نہ کہو، یہ مردوں کا سلام ہے اس کے بجائے " «السلام عليك» کہو۔ " میں نے کہا: (کیا) آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں اس اللہ کا بھیجا رسول ہوں، ج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4084]
فوائد ومسائل:
1: اللہ کے رسول ؐ کا مقام ومنصب صحابہ کرام رضی اللہ خوب جانتے اور پہچانتے تھے کہ آپ جو فرمائیں اسے سنا اور مانا جائے اور اب یہی ہے کہ پر صاحب ایمان کو رسول اللہ کا جو بھی فرمان معلوم ہو جائے، اس کو اپنے عمل میں لانے کی کوشش کرے۔

2: سنت یہ ہے کہ قبرستان میں جاتے ہوئے اموات کو (السلام علیکم یا أھل القبور) کہا جائے۔
حدیث میں جو مذکورہوا ہے، وہ شائد عہد جاہلیت کا انداز تھا کہ وہ (علیک السلام) کہتے تھے۔
3: مسلمان کو ہرچھوٹی بڑی اور ظاہری باطنی حاجات کے لئے صرف اور صرف اللہ کے حضور دعا کرنی چاہیے کہ وہی سننے اورقبول کرنے والا ہے۔

4: کسی صاحب ایمان کو زیب نہیں دیتا کہ کسی چیز کو گالی دے۔

5: کسی بھی نیکی کو کبھی حقیر اور معمولی نہیں جاننا چاہیے۔

6: اپنے مسلمان بھائیوں سے ہمیشہ ہنسی، خوشی، کشادہ دلی اور خدنہ پیشانی سے ملنا چاہیے۔

7: مرد کو چاہیے کہ لباس میں مردانہ صفات کا اظہار کرے جن میں سے ایک یہ ہے کہ تہ بند شلوار وغیرہ ٹخنوں سے اونچی ہو۔

8: چادر شلوار کا ٹخنوں سے نیچے ہونا تکبر کی نشانی ہے یا نسوانیت کی۔
اور اگر کوئی یہ کہے کہ میں تکبر سے ایسے نہیں کرتا ہوں تو اس کا یہ کہنا ہی تکبر ہے کہ رسول ؐ کے صریح فرمان کواپنے عمل میں لانے ک بجائے لا یعنی عذرکرتا ہے۔

9: اس قسم کے بظاہر عام اور چھوٹے اعمال پر اخلاص سے عمل کرنا دلیل ہے کہ یہ شخص صاحب ایمان ہے اگر چہ یہ اعمال چھوٹے نہیں ہیں، کیونکہ ان کی برکت سے دیگر بڑے فضائل حاصل ہونے کی امید ہوتی ہے اور جو ان پر عمل نہیں کرتا اس سے کیا توقع رکھی جائے کہ وہ بڑی بھاری نیکیاں کمالے گا۔

10: اپنے مسلمان بھائی کو اس کے عیب پر عار نہ دلانا، بہت عزیمت کا کام ہے، البتہ کسی مناسب بھلے اندازسے نصحیت کرو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4084 سے ماخوذ ہے۔