شعب الایمان — حدیث نمبر 8294

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔

الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين

حدیث نمبر: 8294
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الْخَيْرُ عَادَةٌ ، وَالشَّرُّ لَجَاجَةٌ " .
ترجمہ

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بھلائی عادت سے بنتی ہے اور برائی ضد اور اڑ جانے سے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الستون من شعب الايمان وهو باب في حقوق الاولاد والاهلين / حدیث: 8294
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8661
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 221) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن ابن ماجه 221) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 134) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 1/ 80 رقم 221، وابن حبان فى (صحيحه) 1/ 264 رقم 310، وأبو نعيم فى (الحلية) 5/ 252، والقضاعي فى (مسند الشهاب) 3/ 1، وعبد الغني المقدسي فى (العلم) 5/ 2، وابن أبي عاصم ص 53 رقم 101، وأبو الشيخ فى (الأمثال) رقم 20، وابن عدي 3/ 1005»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 221
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سليمان بن أحمد بن محمد بن سليمان بن حبيب الواسطي أبو محمد الجرشي، الشامي. قال أبو علي صالح بن محمد: كان يتهم في الحديث، وقال مرةْ كذاب، وضعفه النسائي، وكذبه يحيى بن معين، وقال البخاري: فيه نظر، وقال ابن عدي: ولسليمان أحاديث أفراد غرائب يحدث بها عنه علي بن عبد العزيز وغيره وهو عندي ممن يسرق الحديث ويشتبه عليه. وقال الحافظ أبو الفتح: متروك الحديث، وقال أبو أحمد الحاكم ليس بالمتين عندهم. راجع "تاريخ بغداد" (٩/ ٤٩ - ٥٠)، "الضعفاء والمتروكين" (ص ١٢٠)، "الجرح والتعديل" (٤/ ١٠١)، "التاريخ "الكبير" (٢/ ٢/ ٣)، "الضعفاء الكبيرا للعقيلي (٢/ ١٢٢)، "الكامل في الضعفاء" (٣/ ١١٣٩ - ١١٤٠)، "الميزان" (٢/ ١٩٤)، "اللسان" (٣/ ٧٢)، "المغني في الضعفاء" (١/ ٢٧٧).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 221 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´علماء کے فضائل و مناقب اور طلب علم کی ترغیب و تشویق۔`
معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " خیر (بھلائی) انسان کی فطری عادت ہے، اور شر (برائی) نفس کی خصومت ہے، اللہ تعالیٰ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے دین میں بصیرت و تفقہ عطاء کرتا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 221]
اردو حاشہ: (1)
نیکی عادت ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ سیدھا راستہ انسان کی فطرت ہے۔
ایک فطرت سلیم کا مالک نیکی کے راستے پر چلنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرتا، البتہ غلط ماحول کی وجہ سے یا شیطان کے وسوسہ و مکر کی وجہ سے بعض اوقات انسان برائی کی راہ پر چل پڑتا ہے اس کے باوجود اس کا ضمیر اسے جھنجھوڑتا رہتا ہے۔
چنانچہ جب بھی انسان گناہ کی زندگی چھوڑ کر نیکی کی طرف آتا ہے، اسے ایک روحانی خوشی اور دلی اطمینان کی وہ کیفیت نصیب ہوتی ہے جو گناہ کی بظاہر خوبصورت زندگی میں حاصل نہیں ہو سکی تھی۔
اسلام کی تعلیمات اسی فطرت سلیم کے مطابق ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿فَأَقِم وَجهَكَ لِلدّينِ حَنيفًا فِطرَ‌تَ اللَّهِ الَّتى فَطَرَ‌ النّاسَ عَلَيها لا تَبديلَ لِخَلقِ اللَّهِ ذلِكَ الدّينُ القَيِّمُ) (الروم: 30)
یعنی ’’اللہ کا قانون و دین وہی ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا، اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تبدیلی نہیں، یہی مضبوط دین ہے۔‘‘

(2)
گناہ ایک جھگڑا ہے۔
مطلب یہ ہے کہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا اپنے اندر ایک کشمکش محسوس کرتا ہے۔
نفس اَمًارہ اسے گناہ کی طرف دعوت دیتا ہے اور توبہ سے روکتا ہے جب کہ ضمیر اسے گناہ سے باز رکھنے کی کوشش کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگرچہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا بظاہر وہ کام کر رہا ہوتا ہے جو اس کا جی چاہتا ہے اس کے باوجود اسے خوشی حاصل نہیں ہوتی، دنیا کی دولت اسے اطمینان قلب مہیا کرنے سے قاصر رہتی ہے، سوائے اس کے کہ اس کا ضمیر بالکل مردہ ہو جائے اور اس کی فطرت مسخ ہو جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 221 سے ماخوذ ہے۔