شعب الایمان — حدیث نمبر 8195
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھاونویں شاخ: غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الثامن والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الإحسان إلى المماليك
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهَ قَالَ : كَانَ آخِرِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ ، اتَّقُوا اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ ، وَعُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُضَيْلِ بِمِثْلِهِ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ : فَأَوْصَى اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عِبَادَهُ ثُمَّ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّتَهُ بِالْمَمَالِيكِ كَالْإِيصَاءِ بِالْوَالِدَيْنِ وَالْجِيرَانِ ، وَكَالْإِيصَاءِ بِالصَّلَاةِ ، فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى وُجُوبِ الْإِحْسَانِ إِلَيْهِمْ ، وَتَرْكِ التَّحَامُلِ بِالْجَوْرِ عَلَيْهِمْ ، فَأَوَّلُ ذَلِكَ أَنْ لَا يَقُولَ أَحَدٌ لِلذَّكَرِ مِنْهُمْ : عَبْدِي ، بَلْ يَقُولُ : فَتَايَ ، وَلَا يَقُولُ لِلْأُنْثَى : أَمَتِي ، بَلْ يَقُولُ : فَتَاتِي ، وَبِذَلِكَ جَاءَ الْخَبَرُ نَصًّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا آخری کلام یہ تھا: ”نماز، نماز! اور اپنے زیرِ دست (غلاموں اور لونڈیوں) کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔“
اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے زہیر بن حرب اور عثمان بن ابی شیبہ رحمہما اللہ سے، انہوں نے محمد بن فضیل رحمہ اللہ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بندوں کو، پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو غلاموں کے بارے میں اسی طرح وصیت فرمائی جیسے والدین اور پڑوسیوں کے بارے میں اور جیسے نماز کے بارے میں وصیت فرمائی، پس یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک واجب ہے اور ان پر ظلم و زیادتی کرنا ترک کرنا لازم ہے۔ اس کی پہلی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص ان میں سے مرد کو ‘میرا بندہ’ نہ کہے بلکہ ‘میرا جوان’ کہے، اور عورت کو ‘میری لونڈی’ نہ کہے بلکہ ‘میری جوان لڑکی’ کہے، اور اس بارے میں نبی ﷺ سے صراحت کے ساتھ خبر آئی ہے۔“
• عبد الله بن عمر هو ابن محمد بن أبان بن صالح الأموي مولاهم مشكدانة، صدوق فيه تشيع.
• مغيرة هو ابن مقسم الضبي.
• أم موسى سرية علي بن أبي طالب، قيل اسمها فاختة وقيل: حبيبة، مقبولة، من الثالثة (بخ د س ق). وقال الدارقطني: حديثها مستقيم، يخرج حديثها اعتبارا، وقال العجلي: كوفية تابعية ثقة، راجع "أعلام النساء" (٥/ ١٢٢) "التهذيب" (١٢/ ٤٨١) "طبقات ابن سعد" (٨/ ٤٨٥)، "معرفة الثقات" (٢/ ٤٦٢).
تشریح، فوائد و مسائل
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بات (انتقال کے موقع پر) یہ تھی کہ نماز کا خیال رکھنا، نماز کا خیال رکھنا، اور جو تمہاری ملکیت میں (غلام اور لونڈی) ہیں ان کے معاملات میں اللہ سے ڈرتے رہنا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5156]
1۔
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سندا ضعیف قرار دیا ہے۔
لیکن دیگر محققین مثلا شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند امام احمد کے محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔
محققین کی اس تفصیلی بحث سے تصیح حدیث کی رائے ہی اقرب الی الصواب محسوس ہوتی ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے۔
(الموسوعة الحدیثیة مسند إمام أحمد 209/19۔
210، حدیث: 12169)
2۔
غلام خادم اور نوکر بھی مسلمان معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔
واجب ہے کہ انسان صاحب ایمان ہونے کے ناطے ان کا خاص خیال رکھے ان کی اہانت کرنا یا انہیں ان کی ہمت سے بڑھ کر تکلیف دینا قطعاً جائز نہیں۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بات یہ تھی: " نماز کا اور اپنے غلام و لونڈی کا خیال رکھنا " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الوصايا/حدیث: 2698]
فوائد ومسائل: (1)
مذکورہ دونوں روایتوں کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے انہیں صحیح قراردیا ہے۔
الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد کے محققین نے ان پر تفصیلی بحث کی ہے، اس تفصیلی بحث سے تصحیح حدیث کی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھئے: (الإرواء للالبانی، رقم: 2178، وفقه السیرۃ: 501، والموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 2؍24، 25، 19؍209، 210، 211)
۔
(2)
اسلام میں سب سے زیادہ اہمیت نماز کی ہے، اس لیے رسول اللہﷺ نے دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی نماز کی تاکید فرمائی۔
(39 غلاموں کا طبقہ معاشرے کا ایک مظلوم طبقہ تھا جسے اسلام نے اتنی عزت دی کہ غلام بڑے بڑے عہدوں تک پہنچے۔
خاندان غلاماں کی بادشاہت برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔
(4)
یہ رسول اللہﷺ کی آخری وصیت تھی۔
نبی ﷺ کی زبان مبارک کے آخری الفاظ یہ تھے۔ (اللهم الرفيق الاعلى)
’’اے اللہ!بلند مرتبہ ساتھیوں سے ملا دے‘‘ (صحیح البخاري، المغازي، باب آخر ما تکلم به النبیﷺ، حدیث: 4462)
(5)
جس طرح ہم خاندانی معاملات کے بارے میں وصیت کرتے ہیں اسی طرح دین کے احکام پر عمل کرنے کی بھی وصیت کرنی چاہیے۔
(6)
رسول اللہ ﷺ کی یہ وصیت دین اور دنیا دونوں سے تعلق رکھتی ہے۔
اسلام میں دونوں کو برابر اہمیت حاصل ہے۔