شعب الایمان — حدیث نمبر 8194
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھاونویں شاخ: غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الثامن والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الإحسان إلى المماليك
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يُوَرِّثُهُ ، وَمَا زَالَ يُوصِينِي بِالْمَمْلُوكِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ يَضْرِبُ لَهُ أَجَلًا أَوْ وَقْتًا إِذَا بَلَغَهُ أُعْتِقَ " .
أَخْرَجَ مُسْلِمٌ حَدِيثَ الْجَارِ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَغَيْرِهِ ، وَحَدِيثَ الْمَمْلُوكِ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِ وَشَرْطِ الْبُخَارِيِّ . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جبریل مجھے پڑوسی کے بارے میں برابر وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اسے وارث بنا دیں گے، اور مجھے غلام کے بارے میں برابر وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اس کے لیے کوئی مدت یا وقت مقرر کر دیں گے کہ جب وہ اس تک پہنچ جائے تو اسے آزاد کر دیا جائے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے پڑوسی والی حدیث لیث رحمہ اللہ وغیرہ کی روایت سے نقل کی ہے، اور غلام والی حدیث امام مسلم اور امام بخاری رحمہما اللہ کی شرط پر صحیح ہے۔
• سعيد بن شرحبيل الكندي الكوفي، صدوق، من قدماء العاشرة (خ س ق).
• يحيى بن سعيد هو الأنصاري.
• عمرة هي ابنة عبد الرحمن.
تشریح، فوائد و مسائل
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے جبرائیل علیہ السلام پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی ہمیشہ وصیت (تاکید) کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ اسے وراثت میں (بھی) شریک ٹھہرا دیں گے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1942]
وضاحت: 1؎: اس سے معلوم ہواکہ پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور اس کے حقوق کا خیال رکھنے کی اسلام میں کتنی اہمیت اور تاکید ہے۔