شعب الایمان — حدیث نمبر 8092
باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔
فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها
حدیث نمبر: 8092
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ ، أَنَّ جَدَّهُ عُمَيْرَ بْنَ حَبِيبٍ أَوْصَى بَنِيهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ : يَا بَنِيَّ ، إِيَّاكُمْ وَمُجَالَسَةَ السُّفَهَاءِ ، فَذَكَرَهُ ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : وَمَنْ لَا يَصْبِرْ بِقَلِيلِ مَا يَأْتِي بِهِ السَّفِيهُ يَصْبِرْ بِالْكَثِيرِ ، وَمَنْ يَصْبِرْ عَلَى مَا يَكْرَهُ (يُدْرِكْ مَا يُحِبُّ) ثُمَّ ذَكَرَ مَا بَعْدَهُ .ترجمہ
ابو جعفر خطمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا سیدنا عمیر بن حبیب رضی اللہ عنہ نے — جنہیں صحبت کا شرف حاصل تھا — اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور فرمایا: ”اے میرے بیٹو! بے وقوفوں کی ہم نشینی سے بچو …“ پھر (راوی نے) یہی روایت ذکر کی، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اور جو بے وقوف کی تھوڑی بات پر صبر نہیں کرتا اسے زیادہ پر صبر کرنا پڑتا ہے، اور جو ناپسندیدہ بات پر صبر کرتا ہے (وہ اپنی پسندیدہ چیز پا لیتا ہے)۔“ پھر اس کے بعد والا حصہ ذکر کیا۔