شعب الایمان — حدیث نمبر 8091

باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔

فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها

حدیث نمبر: 8091
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ ، أَنَّ جَدَّهُ عُمَيْرَ بْنَ حَبِيبٍ - وَكَانَ قَدْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْصَى بَنِيهِ ، فَقَالَ لَهُمْ : أَيْ بَنِيَّ ، إِيَّاكُمْ وَمُخَالَطَةَ السُّفَهَاءِ ، فَإِنَّ مُجَالَسَتَهُمْ دَاءٌ ، وَإِنَّهُ مَنْ يَحْلُمْ عَنِ السَّفِيهِ يُسَرُّ بِحِلْمِهِ ، وَمَنْ يُجِبُّهُ يَنْدَمْ ، وَمَنْ لَا يُقِرُّ بِقَلِيلِ مَا يَأْتِي بِهِ السَّفِيهُ يَضُرُّ بِالْكَثِيرِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ ، أَوْ يُنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ فَلْيُوَطِّنْ نَفْسَهُ قَبْلَ ذَلِكَ عَلَى الْأَذَى ، وَلْيُوقِنْ بِالثَّوَابِ مِنَ اللَّهِ ، فَإِنَّهُ يُوقِنُ بِالثَّوَابِ مِنَ اللَّهِ ، لَا يَجِدُ مَسَّ الْأَذَى .
ترجمہ

ابو جعفر خطمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا سیدنا عمیر بن حبیب رضی اللہ عنہ نے — جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی — اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور ان سے فرمایا: ”اے میرے بیٹو! بے وقوفوں سے میل جول سے بچو، کیونکہ ان کی ہم نشینی بیماری ہے۔ اور جو بے وقوف کی بات پر بردباری سے کام لیتا ہے وہ اپنی بردباری سے خوش ہوتا ہے، اور جو اسے (ترکی بہ ترکی) جواب دیتا ہے وہ پچھتاتا ہے، اور جو بے وقوف کی تھوڑی (ایذا) کو برداشت نہیں کرتا اسے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اور جب تم میں سے کوئی نیکی کا حکم دینے یا برائی سے روکنے کا ارادہ کرے تو اس سے پہلے اپنے آپ کو تکلیف (برداشت کرنے) پر آمادہ کر لے، اور اللہ سے ثواب کا یقین رکھے، کیونکہ جو اللہ سے ثواب کا یقین رکھتا ہے وہ تکلیف کی چبھن محسوس نہیں کرتا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 8091
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8449
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 25) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو جعفر الخطمي هو عمير بن يزيد بن عمير بن حبيب الأنصاري، صدوق، راجع الخبر التالي.