شعب الایمان — حدیث نمبر 7965
باب: فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
قَالَ : وَحَدَّثَنَا طَاهِرٌ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنِي الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنِي مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ ، دَعَا مَمْلُوكَهُ مَرَّتَيْنِ فَلَمْ يُجِبْهُ ، ثُمَّ أَجَابَهُ فِي الثَّالِثَةِ ، فَقَالَ لَهُ : يَا بُنَيَّ ، أَمَا سَمِعْتَ صَوْتِي ، قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " فَمَا لَكَ لَمْ تُجِبْنِي ؟ قَالَ : أَمِنْتُكَ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ مَمْلُوكِي يَأْمَنُنِي .بنو ہاشم کے ایک آزاد کردہ غلام نے بیان کیا کہ علی بن حسین رحمہ اللہ نے اپنے غلام کو دو مرتبہ آواز دی، اس نے جواب نہ دیا، پھر تیسری مرتبہ میں اس نے جواب دیا۔ تو انہوں نے اس سے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! کیا تم نے میری آواز نہیں سنی تھی؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں (سنی تھی)۔“ انہوں نے فرمایا: ”پھر تمہیں کیا ہوا کہ تم نے مجھے جواب نہ دیا؟“ اس نے کہا: ”مجھے آپ سے (کسی سختی کا) اندیشہ نہ تھا، اس لیے بے فکر رہا۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میرے غلام کو مجھ سے مطمئن اور بے خوف بنایا۔“
• القائل هو أحمد بن سعيد بن فرضخ العثماني.
• طاهر هو ابن يحيى، لم أعرفه ولا أباه.
• أبو بكر هو ابن أبي الدنيا القرشي، صدوق فقيه زاهد له أوهام.
• موسى بن داود هو الضبى.