شعب الایمان — حدیث نمبر 7944

باب: فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔

فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة

حدیث نمبر: 7944
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيَّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : لَمْ يَكُنْ فَاحِشًا ، وَلَا مُتَفَحِّشًا ، وَلَا صَخَّابًا فِي الْأَسْوَاقِ ، وَلَا يَجْزِي بِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ ، وَلَكِنْ يَعْفُو وَيَصْفَحُ .
ترجمہ

ابو عبداللہ جدلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ نہ طبعاً فحش گو تھے، نہ تکلفاً فحش بنتے تھے، نہ بازاروں میں شور مچانے والے تھے، اور نہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے، بلکہ معاف فرما دیتے اور درگزر کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7944
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8297
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح مختصر الشمائل (298) ، المشكاة (5820) (سنن الترمذي 2016) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (5820) (سنن الترمذي 2016) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 532) . »
«أخرجه يعقوب بن سفيان فى (المعرفة والتاريخ) 3/ 409»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2016
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو إسحاق هو السبيعي عمرو بن عبد الله الهمداني.
• أبو عبد الله الجدلي اسمه عبد أو عبد الرحمن بن عبد. ثقة رمي بالتشيع، من كبار الثالثة (د ت ص).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2016 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کا بیان۔`
ابوعبداللہ جدلی کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو، بدکلامی کرنے والے اور بازار میں چیخنے والے نہیں تھے، آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ عفو و درگزر فرما دیتے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2016]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس میں نبی اکرم ﷺ کے حسن اخلاق اورکمال شرافت کا بیان ہے، اور اس بات کی صراحت ہے کہ آپ ﷺ برائی اور تکلیف پہنچانے والے سے عفو و درگذر سے کام لیتے تھے نہ کہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2016 سے ماخوذ ہے۔