شعب الایمان — حدیث نمبر 7906
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
حدیث نمبر: 7906
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، حَدَّثَنِي الْجُنَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَرِيًّا ، يَقُولُ : مَا أَرَى أَنَّ لِي عَلَى أَحَدٍ فَضْلًا ، فَقِيلَ لَهُ : وَلَا عَلَى هَؤُلَاءِ الْمُخَنَّثِينَ ؟ فَقَالَ : وَلَا عَلَى هَؤُلَاءِ الْمُخَنَّثِينَ .ترجمہ
جنید بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سری رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: میں نہیں سمجھتا کہ مجھے کسی پر کوئی فضیلت حاصل ہے۔ ان سے کہا گیا: کیا ان مخنثوں پر بھی نہیں؟ انہوں نے کہا: ان مخنثوں پر بھی نہیں۔“