شعب الایمان — حدیث نمبر 7811

باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔

فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح

حدیث نمبر: 7811
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الرِّصَاصِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ ابْنُ الشَّهِيدِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ يُحَدِّثُ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ ، خَرَجَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ قَاعِدٌ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ قَائِمٌ ، فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ ، وَقَعَدَ ابْنُ الزُّبَيْرِ ، - وَكَانَ أَرْزَنَهُمَا - فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَمَثَّلَ عِبَادُ اللَّهِ لَهُ قِيَامًا ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .
ترجمہ

ابو مجلز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ (اپنے گھر سے) باہر تشریف لائے تو سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کھڑے تھے۔ (انہیں دیکھ کر) سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما بیٹھ گئے، اور وہ ان دونوں میں زیادہ باوقار اور بردبار تھے۔ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے یہ بات اچھی لگے کہ اللہ کے بندے اس کے سامنے (تعظیماً) کھڑے رہیں، وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7811
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8160
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (4699) (سنن الترمذي 2755) , شیخ زبیر علی زئی: حسن✷, وللحديث شاهد قوي عند الطبراني (19/362) مشكوة المصابيح (4699) (سنن الترمذي 2755) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 467) . »
«أخرجه البخاري فى (الأدب المفرد) ص 254 رقم 977، رقم 977، والبغوي 12/ 952 رقم 3330، وأبو نعيم فى (أخبار أصبهان) 1/ 219، وأحمد فى (مسنده) 4/ 93، 4/ 91، والدولابي فى (الكنى) 1/ 95، والترمذي فى (جامعه) 5/ 95، 5/ 90 رقم 2755، وعبد بن حميد فى (المنتخب) رقم 413، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 398، وو 4/ 100، والطحاوي 2/ 40، والبيهقي فى (المدخل) رقم 720، والطبراني فى (الكبير) 19/ 351 رقم 819»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2755 | سنن ابي داود: 5229
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الرحمن بن زياد الرصاصي، قال أبو حاتم: صدوق، وقال أبو زرعة: لا بأس به.
• أبو مجلز هو لاحق بن حميد بن سعيد البصري، تقدما.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2755 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´آدمی کا آدمی کے (اعزاز و تکریم کے) لیے کھڑا ہونا (یعنی قیام تعظیمی) مکروہ ہے​۔`
ابومجلز کہتے ہیں کہ معاویہ رضی الله عنہ باہر نکلے، عبداللہ بن زبیر اور ابن صفوان انہیں دیکھ کر (احتراماً) کھڑے ہو گئے۔ تو معاویہ رضی الله عنہ نے کہا تم دونوں بیٹھ جاؤ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: " جو شخص یہ پسند کرے کہ لوگ اس کے سامنے با ادب کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2755]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ ادب وتعظیم کی خاطرکسی کے لیے کھڑا ہونا مکروہ ہے، البتہ کسی معذورشخص کی مدد کے لیے اٹھ کھڑا ہونے میں کوئی قباحت نہیں ہے، نیز اگر کسی آنے والے کے لیے بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے کوئی آگے بڑھ کر اس کو لے کرمجلس میں آئے اور بیٹھائے تو اس میں کوئی حرج نہیں جیساکہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ کے لیے کرتی تھی۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2755 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5229 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایک شخص دوسرے شخص کے احترام میں کھڑا ہو جائے تو کیسا ہے؟`
ابومجلز کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ ابن زبیر اور ابن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو ابن عامر کھڑے ہو گئے اور ابن زبیر بیٹھے رہے، معاویہ نے ابن عامر سے کہا: بیٹھ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ " جو یہ چاہے کہ لوگ اس کے سامنے (با ادب) کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5229]
فوائد ومسائل:
1۔
مجوسی اور دیگر اہل جاہلیت اپنے بڑے کا احترام اسی طرح کرتے تھی بلکہ اب تک ان کی یہی عادت ہے کہ بڑے کو احترام دینے کے لئے یہ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں اور جب تک وہ خود نہ بیٹھ جائے یا بیٹھنے کا کہے نہیں، نہیں بیٹھتے ہیں۔
شرع اسلامی میں اس انداز سے احترام کا مطالبہ کرنا حرام ہے۔

2: ہاں اگر کوئی محبت سے ازخود کھڑا ہو جائے بالخصوص جب آگے بڑھ کر مصافحہ اور معانقہ کرنا ہو تو کوئی حرج نہیں، جیسے گزشتہ باب فی القیام، حدیث٥٢١٥ میں گزرا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5229 سے ماخوذ ہے۔