شعب الایمان — حدیث نمبر 7810
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَفَعَهُ : " ثَلَاثَةُ أَثْوَابٍ : أَتَّزِرُ بِالْعِزَّةِ ، وَأَتَسَرْبَلُ بِالرَّحْمَةِ ، وَأَرْتَدِي بِالْكِبْرِيَاءِ ، فَمَنْ تَعَزَّزَ بِغَيْرِ مَا أَعَزَّهُ اللَّهُ فَذَلِكَ الَّذِي يُقَالُ بِهِ : ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ ، وَمَنْ رَحِمَ النَّاسُ رَحِمَهُ اللَّهُ ، فَذَلِكَ الَّذِي تَسَرْبَلَ بِسِرْبَالِهِ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُ ، وَمَنْ نَازَعَ اللَّهَ رِدَاءَهُ الَّذِي يَنْبَغِي لَهُ ، فَإِنَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ : لَا يَنْبَغِي لِمَنْ نَازَعَنِي أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تین لباس ہیں: میں عزت کا تہبند باندھتا ہوں، رحمت کی قمیص پہنتا ہوں اور کبریائی کی چادر اوڑھتا ہوں۔ پس جو شخص اس کے سوا کسی چیز سے عزت چاہے جس سے اللہ نے اسے عزت دی ہو، تو یہی وہ شخص ہے جس سے (قیامت کے دن) کہا جائے گا: ﴿ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ﴾ اور جو لوگوں پر رحم کرے گا اللہ اس پر رحم فرمائے گا، یہی وہ شخص ہے جس نے اس قمیص کو پہنا جو اس کے لائق ہے۔ اور جو اللہ سے اس کی اس چادر میں جھگڑا کرے جو اسی کے لائق ہے، تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: ”جو مجھ سے جھگڑتا ہے اسے جنت میں داخل کرنا میرے شایانِ شان نہیں۔““
• ابن عجلان هو محمد، صدوق إلا أنه اختلطت عليه أحاديث أبي هريرة. لم أقف على هذا الحديث