شعب الایمان — حدیث نمبر 7788
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ (بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْإِسْفَرَايِينِيُّ) الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ يُحَدِّثُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَ اللَّهُ حِكْمَتَهُ ، وَقَالَ : انْتَعِشْ نَعَشَكَ اللَّهُ ، وَهُوَ فِي نَفْسِهِ حَقِيرٌ ، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيرٌ ، وَإِذَا تَكَبَّرَ وَعَدَا طَوْرَهُ وَهَصَهُ اللَّهُ إِلَى الْأَرْضِ ، وَقَالَ : اخْسِ أَخْسَاكَ اللَّهُ ، فَهُوَ فِي نَفْسِهِ كَبِيرٌ ، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ قَلِيلٌ ، حَتَّى لَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِمْ مِنَ الْخِنْزِيرِ ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، لَا تُبَغِّضُوا اللَّهَ إِلَى عِبَادِهِ ، قَالُوا : وَكَيْفَ ذَاكَ أَصْلَحَكَ اللَّهُ ؟ ، قَالَ : يَكُونُ أَحَدُكُمْ إِمَامًا فَيُطَوِّلُ عَلَى الْقَوْمِ حَتَّى يُبَغِّضَ إِلَيْهِمْ مَا هُوَ فِيهِ ، [ وَيَقْعُدُ أَحَدُكُمْ قَاصًّا فَيُطَوِّلُ عَلَى الْقَوْمِ حَتَّى يُبَغِّضَ إِلَيْهِمْ مَا هُمْ فِيهِ ]سیدنا عبیداللہ بن عدی بن خیار بن نوفل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بندہ جب اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے تو اللہ اس کی حکمت (یعنی اس کے مرتبے) کو بلند فرما دیتا ہے اور فرماتا ہے: ”اٹھ، اللہ تجھے سربلند کرے“، چنانچہ وہ اپنی نظر میں چھوٹا ہوتا ہے اور لوگوں کی نظروں میں بڑا۔ اور جب وہ تکبر کرتا ہے اور اپنی حد سے تجاوز کرتا ہے تو اللہ اسے زمین پر پٹخ دیتا ہے اور فرماتا ہے: ”دفع ہو جا، اللہ تجھے ذلیل کرے“، چنانچہ وہ اپنی نظر میں بڑا ہوتا ہے اور لوگوں کی نظروں میں حقیر، یہاں تک کہ وہ ان کے نزدیک خنزیر سے بھی زیادہ ذلیل ہو جاتا ہے۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگو! اللہ کو اس کے بندوں کی نظر میں ناپسندیدہ نہ بناؤ۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”اللہ آپ کی اصلاح فرمائے! وہ کیسے؟“ انھوں نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی امام بنتا ہے تو لوگوں کو لمبی نماز پڑھاتا ہے، یہاں تک کہ جس عمل میں وہ لگے ہوتے ہیں وہ انھیں ناگوار ہو جاتا ہے؛ اور تم میں سے کوئی قصہ گو بن کر بیٹھتا ہے تو لوگوں کو لمبا وعظ سناتا ہے، یہاں تک کہ جس میں وہ مشغول ہوتے ہیں وہ انھیں ناگوار ہو جاتا ہے۔“
• أبو الحسن بن محمد بن أبي المعروف الإسفراييني المقرئ، لم أجد له ترجمة.
• سفيان هو ابن عيينة.
• معمر بن أبي حبيبة ويقال: حيية العدوي مولاهم، ثقة، من الخامسة (ت).