شعب الایمان — حدیث نمبر 7781

باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔

فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح

حدیث نمبر: 7781
فَصْلٌ فِي التَّوَاضُعِ ، وَتَرْكِ الزَّهْوِ ، وَالصَّلَفِ ، وَالْخُيَلَاءِ ، وَالْفَخْرِ ، وَالْمَدْحِ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفَرَجِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ ، أَخِي بَنِي مُجَاشِعٍ ، قَالَ : قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ خَطِيبًا ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ " .
وَفِي رِوَايَةِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي خُطْبَتِهِ : " إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ : " وَلَا يَبْغِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ " .
ترجمہ

سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ، جو بنو مجاشع کے فرد ہیں، بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ خطبہ دینے کے لیے ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، پھر راوی نے حدیث ذکر کی یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے میری طرف وحی بھیجی ہے کہ تواضع اور عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے۔“
اور امام سلمی رحمہ اللہ کی روایت میں سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے ہے کہ نبی ﷺ نے اپنے خطبے میں فرمایا: ”بے شک اللہ نے میری طرف وحی بھیجی ہے کہ تواضع اور عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے صحیح میں ابو عمار رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اس میں یوں ہے: ”اور کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7781
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8133
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 4179) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن والحديث صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 450) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (الزهد) 2/ 1399 رقم 4179، وأبو نعيم فى (الحلية) 2/ 17»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4895 | سنن ابن ماجه: 4179 | رياض الصالحين: 601 | رياض الصالحين: 1589 | صحيح مسلم: 2865
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن الحسن بن الفرج أبو بكر الهمداني المعدل المقرئ، نزل البصرة قال أبو الفضل صالح ابن محمد بن الحافظ في كتاب "طبقات الهمدانيين": وهو صدوق راجع "تاريخ بغداد" (٢/ ١٨٦ - ١٨٧) "غاية النهاية" (٢/ ١١٨ - ١١٩).
• أبو الفضل بن إبراهيم هو محمد بن إبراهيم بن الفضل الهاشمي.
• مطر هو ابن طهمان الوراق، صدوق كثير الخطأ.
• عياض بن حمار التميمي المجاشعي، صحابي، سكن البصرة (بخ م ٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4895 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´تواضع (خاکساری) کا بیان۔`
عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ نے مجھ کو وحی کی ہے کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو یہاں تک کہ تم میں سے کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4895]
فوائد ومسائل:
سبھی احادیثِ نبویہ اللہ عزوجل کی جانب سے وحی کا حصہ ہیں۔
ارشادِ باری تعالی ہے: (وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى، إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى) (النجم:3ـ4) آپ ﷺ اپنی خوہش سے نہیں بولتے، مگر سب وحی ہوتا ہے، تو بعض فرامین میں اس قسم کے جملوں کا اضافہ کہ اللہ نے مجھے وحی کی ہے، وہ اس مضمون کی اہمیت اور تاکید کے پیش ِ نظر ہوتا ہے اور ایسی احادیث کو احادیثِ قدسیہ کہا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4895 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4179 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´تکبر اور گھمنڈ سے بے زاری اور تواضع کا بیان۔`
عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: " بیشک اللہ عزوجل نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم تواضع و فروتنی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4179]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
تواضع (انکسار فردتنی)
کا مطلب ہے: فخر وغرور سے اجتناب، دوسروں کا احترام اور کم درجے کے لوگوں سے میل جول اور حسن سلوک کو اپنی شان کے خلاف نہ سمجھنا۔

(2)
مسلمانوں کو ایک دوسرے سے تواضع کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

(3)
اللہ کی دی ہوئی کسی بھی نعمت پر فخر و تکبر جائز نہیں بلکہ شکر کے جذبے کے ساتھ اس نعمت سے مخلوق کے بھلے کا کام لینا چاہیے۔

(4)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مجید کے علاوہ بھی وحی نازل ہوئی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی روشنی میں مسلمانوں کہ رہنمائی فرماتے تھے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال (احادیث)
اسی وحی کی وجہ سے واجب التعمیل ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4179 سے ماخوذ ہے۔