ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1589
باب: فخر اور سرکشی کی ممانعت
باب النهي عن الافتخار والبغي
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَلاَ تُزَكُّوا أنْفُسَكُمْ هُوَ أعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى﴾ [النجم: ٣٢]، وقال تَعَالَى: ﴿إنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَيَبْغُونَ في الأَرْضِ بِغَيْرِ الحَقِّ أُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَليمٌ﴾ [الشورى: ٤٢]اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس تم اپنی پاکیزگی نہ جتاؤ، وہی خوب جانتا ہے کہ کون پرہیزگار ہے۔“ (سورۃ النجم: 32)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”الزام تو صرف ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق سرکشی کرتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔“ (سورۃ الشوریٰ: 42)
وعن عياضِ بن حمارٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ تَعَالَى أوْحَى إلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ، وَلاَ يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أحَدٍ». رواه مسلم.
قَالَ أهلُ اللغةِ: البغيُ: التَّعَدِّي والاستطالَةُ.سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم عاجزی اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی کسی پر زیادتی نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر فخر کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اہلِ لغت کہتے ہیں: «البَغْيُ» کا معنی ہے: حد سے تجاوز کرنا اور (دوسروں پر) بڑائی جتانا۔