شعب الایمان — حدیث نمبر 7773
باب: فصل: نرم خوئی اور سینے کی صفائی۔
فصل في لين الجانب وسلامة الصدر
حدیث نمبر: 7773
قَالَ : وَحَدَّثَنَا الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْأَوْدِيِّ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ .ترجمہ
راوی نے کہا: ہمیں حضرمی نے بیان کیا، انہیں عبداللہ بن عون نے، انہیں عبدہ بن سلیمان نے، انہوں نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، انہوں نے عبداللہ بن عمرو اودی سے، انہوں نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند روایت کیا۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحضرمى هو محمد بن عبد الله بن سليمان مطين.
• عبد الله بّن عمرو الأودي الكوفي، مقبول، من الثالثة (ت).
• الحضرمى هو محمد بن عبد الله بن سليمان مطين.
• عبد الله بّن عمرو الأودي الكوفي، مقبول، من الثالثة (ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2488 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کی خبر نہ دوں جو جہنم کی آگ پر یا جہنم کی آگ ان پر حرام ہے؟ جہنم کی آگ لوگوں کے قریب رہنے والے، آسانی کرنے والے، اور نرم اخلاق والے پر حرام ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2488]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جو اپنے حسن اخلا ق اور حسن معاملہ سے لوگوں کے دلوں میں اور دنیاوی معاملات میں دوسروں کے ساتھ آسانی، نرمی، تواضع اور مشفقانہ طرز اپنانے والا ہے اس کے لیے جہنم کی آگ حرام ہے۔
وضاحت:
1؎:
یعنی جو اپنے حسن اخلا ق اور حسن معاملہ سے لوگوں کے دلوں میں اور دنیاوی معاملات میں دوسروں کے ساتھ آسانی، نرمی، تواضع اور مشفقانہ طرز اپنانے والا ہے اس کے لیے جہنم کی آگ حرام ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2488 سے ماخوذ ہے۔